صدر عارف علوی کی سعودی پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات
سعودی پرنس محمد بن سلمان نے صدر عارف علوی کو سعودی عرب آمد پر خوش آمدید کہااور انہیںعمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی
صدر عارف علوی کی جانب سے پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد تصویر شئیر کرتے ہوئے بھی پرنس محمد بن سلمان کی مہمان نواز ی اور پذیرائی کا شکرئیہ ادا کیا گیا
مکہ مکرمہ (اردونیوز ) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے عمرہ کے سلسلے میں سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی پرنس محمد سلمان سے ملاقات کی ۔ سعودی پرنس محمد بن سلمان نے صدر عارف علوی کو سعودی عرب آمد پر خوش آمدید کہااور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔
صدر عارف علوی کی جانب سے پرنس محمد بن سلمان کی جانب سے پذیرائی اور مہمان نواز ی پر شکرئیہ اد اکیا گیا۔ اس موقع پر دونوں قائدین نے پاک سعودی تعلقات سمیت دو طرفہ امو ر پر غیر رسمی تبادلہ خیال بھی کیا۔
صدر عارف علوی کی جانب سے پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد تصویر شئیر کرتے ہوئے بھی پرنس محمد بن سلمان کی مہمان نواز ی اور پذیرائی کا شکرئیہ ادا کیا گیا اور تصویر میں مسکراتے ہوئے چہروں کو دو بھائیوں کی مسکراہٹ قرار دیا۔
Very symbolic of the great relationship between the people of the Islamic Republic of Pakistan and the Kingdom of Saudi Arabia. No better expression of the kinship than the beaming and affectionate smile on the faces of two brothers.
ماشاللہ pic.twitter.com/e884OPbuNa— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) July 1, 2023