پاکستان

امریکہ شدید سردی سے ٹھٹھر گیا

بالخصوص مڈویسٹ اور شمالی مشرقی ریاستوں ملک بھر کا75فیصد حصہ شدید سردی کی لپیٹ میں ،منفی درجہ حرار ت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

نیویارک، نیوجرسی، شکاگو ، اپ سٹیٹ نیویارک اور وسکانسن میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی کے ارکان کا بھی کہنا ہے کہ سردی نے اپنے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں

نیویارک (محسن ظہیر سے) تیس کروڑ سے زائد آبادی کا ملک امریکہ سردی سے ٹھٹھر کر رہ گیا ہے ۔قطب جنوبی پر برفانی ہواوں کے ملک کے 75فیصد حصے کی جانب رخ کرنے کی وجہ سے ملک کی 20کروڑ سے زائد آبادی بالخصوص مڈویسٹ اور شمالی مشرقی ریاستوں میں بسنے والے امریکی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں ۔ان ریاستوں میں درجہ حرارت منفی چھ سے منفی چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے جس کی وجہ سے ان ریاستوں میں ایمرجنسی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور مقامی ،ریاستی اور وفاقی حکومتوں کی جانب سے شہریوں کو سرد موسم کی سختیاں سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدام کئے جا رہے ہیں ۔بیشترریاستیں جہاں درجہ حرارت بڑی حد تک گر گیا ہے ،میں سکول اور بعض ادارے بند کر دئیے گئے ہیں ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید سردی کی یہ لہر کم از کم تین روز تک جاری رہے گی ۔اس دوران انہوں نے شہریوں کو ہر ممکن حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
نیویارک، نیوجرسی، شکاگو ، اپ سٹیٹ نیویارک اور وسکانسن میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی کے ارکان کا بھی کہنا ہے کہ سردی نے اپنے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں

Related Articles

Back to top button