نیویارک میں سانحہ اے پی ایس سکول پشاور کی پانچویں برسی
تقریب میں اندوہناک سانحہ میں شہید ہونیوالے سکول کے طلباءو طالبات ، ٹیچرز اور سٹاف ممبرز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا
اوورسیز پاکستانی گلوبل فاو¿نڈیشن یو ایس اے کے زیر اہتمام منعقدہ پانچویں برسی اے پی ایس سکول کے سٹوڈنٹس فاتح ، عبدالہادی اور شہریارقریشی نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی
پاکستانی کمیونٹی کے طارق قریشی بھی شریک ہوئے ،اُن کا نویں گریڈ کا سٹوڈنٹ بھتیجا مبین اسلم شہیدبھی اے پی ایس سکول میں سفاک درندوں کے ہاتھوں شہید ہواجو کہ طارق قریشی کے بھائیوں میں سے ایک بھائی کی اکلوتی اولاد تھا
برسی کے اہتمام میں ظہیر احمد مہر، شکیل شیخ، دانش جمشید ملک اور صالح سمیع نے اہم کردارادا کیا ،توقیر الحق، غلام مصطفی ، طاہر میاں ، حنا صدیقی ، فوزیہ چغتائی، سہیل شیخ اور طاہر سمیت کمیونٹی ارکان نے شرکت کی
سانحہ کے بعد ہمارے، ساتھی سٹوڈنٹس اور اساتذہ کے حوصلے پست نہیں بلکہ بلند ہوئے ہیں ۔ ہم نہ صرف علم حاصل کریں گے بلکہ علم کی روشنی سے اپنے وطن پاکستان کو پر نور بنائیں گے، سٹوڈنٹس کا خطاب
دنیا کو باور کروانا چاہئیے کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان قربانیوں کوکو خراج تحسین پیش کیا جائے اور پاکستان کا دست و بازو بنا جائے، مقررین
برسی کی تقریب میں ظہیر احمد مہر، شکیل شیخ، دانش جمشید ملک ، صالح ، شیخ توقیر الحق، غلام مصطفی ، طاہر میاں ، حنا صدیقی ، فوزیہ چغتائی، سہیل شیخ اور طاہر ارشاد سمیت کمیونٹی ارکان کی شرکت، فاتحہ خوانی بھی کی گئی
نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی پانچویںبرسی عقیدت و احترام سے منائی اور ملکی تاریخ کے اس اندوہناک سانحہ میں شہید ہونیوالے سکول کے طلباءو طالبات ، ٹیچرز اور سٹاف ممبرز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک نمائندہ تنظیم اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن یو ایس اے کے زیر اہتمام کباب کنگ ریسٹورنٹ میں منعقدہ پانچویں برسی کی تقریب میں پاکستان سے امریکہ کے دورے پر آئے اے پی ایس سکول پشاور کے تین ہونہار سٹوڈنٹس فاتح عمر(8گریڈ )، عبدالہادی (9گریڈ)اور شہریارقریشی (8گریڈ)جو کہ 2014کی سکول شوٹنگ کے وقت سکول میں موجود تھے، نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں نیویارک کی پاکستانی کمیونٹی کی مقامی سماجی شخصیت طارق قریشی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی جن کا بھتیجا مبین اسلم شہید (9گریڈ)بھی اے پی ایس سکول میں سفاک درندوں کے ہاتھوں شہید ہوا۔9ویں گریڈ کا طالب علم معصوم مبین اسلم شہید ، طارق قریشی کے بھائیوں میں سے ایک بھائی کی اکلوتی اولاد تھا۔
اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن یو ایس اے کی جانب سے برسی کے اہتمام میں ظہیر احمد مہر، شکیل شیخ، دانش جمشید ملک اور صالح سمیع سمیت ساتھیوں نے اہم کردارادا کیا جبکہ تقریب میں شیخ توقیر الحق، غلام مصطفی ، طاہر میاں ، حنا صدیقی ، فوزیہ چغتائی، سہیل شیخ اور طاہر سمیت کمیونٹی کے مقامی ارکان نے شرکت کی ۔
اے پی ایس سکول پشاور کے سٹوڈنٹس فاتح عمر، عبدالہادی اور شہریارقریشی نے خطاب کرتے ہوئے وہ المناک لمحات بیان کئے جو کہ پانچ سال قبل اے پی ایس سکول میں سفاک درندوں کی جانب سے کھیلی جانیوالی خون کی ہولی کے وقت ان کے مشاہدے میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کےبعد ہمارے، ہمارے ساتھی سٹوڈنٹس اور اساتذہ کے حوصلے پست نہیں بلکہ بلند ہوئے ہیں ۔ ہم نہ صرف علم حاصل کریں گے بلکہ علم کی روشنی سے اپنے وطن پاکستان کو پر نور بنائیں گے اور جہالت کے اندھیروں کو دور کریںگے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظہیر احمد مہر، شکیل شیخ، دانش جمشید ملک اور صالح سمیع ،شیخ توقیر الحق، طاہر میاں ، حنا صدیقی ، فوزیہ چغتائی، سہیل شیخ، سید زاہد شہباز نے کہا کہ ہم سانحہ پشاور کے متاثرین ، والدین سے اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کی طرح اس غم میں ہم بھی برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداءکو بلند سءبلند درجات عطاءفرمائیں ۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور کو پانچ سال بیت گئے ۔ ان پانچ سالوں میں متاثرہ خاندانوں ، والدین کو ہی پتہ ہے کہ ان کا ایک ایک دن اور رات کیسے اپنے لخت جگروں کے بغیر اور ان کی یاد میں گذرتا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حق و سچ پر مبنی دین ِ اسلام اور امن کے داعی پاکستان کے نام پر سفاک دہشت گردی کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وطن عزیز پاکستان سے ۔ مقررین نے کہا کہ امریکہ سمیت اوورسیز میں بسنے والے پاکستانیوں کو سانحہ پشاور سمیت مختلف واقعات میں پاکستان کے معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سمیت مسلح افواج کی جانب سے دی جانیوالی بے مثال قربیانیوں سے بھی دنیا اور عالمی رائے عامہ کو آگاہ کرنا چاہئیے ۔ انہیں بتانا چاہئیے کہ یہ ہے اُس پاکستان کا اصل چہرہ کہ جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا میں سب سے زیادہ قربیانیاں دی ہیں ۔دنیا کو باور کروانا چاہئیے کہ ان قربانیوں کی قدر کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کو خراج تحسین پیش کیا جائے اور پاکستان کا دست و بازو بنا جائے تاہم اقوام عالم مل کر دنیا کو امن کا گہوارہ بنائیں ۔
تقریب کے آخر میں سانحہ ای پی ایس کے شہداءکی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا بھی کی گئی ۔
Overseas Pakistani Global Foundation observes 5th anniversary of APS school anniversary