پاکستان

سینیٹر کوری بوکر کاAPPACکی خدمات کا اعتراف

مجھے ”APPAC“ کی جانب سے زاہد قریشی کا نام تجویز کیاگیا اور جب میں نے انہیں انٹرویو کیا تو انہیں فیڈرل جج کے لئے موزوں امیدوار پایا

جب امریکی سیکرٹری خارجہ انتھونی بلنکن ، انڈیا کے دورے پر جانے لگے تو ہم نے انہیں کشمیر کی صورتحال پر نکتہ نظر سے آگاہ کیا
سیکرٹری بلنکن نے دورے سے واپسی پر رپورٹ کیا کہ کشمیر کی صورتحال پردورہ نیودہلی کے دوران بات کی

نیوجرسی (ارونیوز )یو ایس سینیٹر کوری بوکر (ڈیموکریٹ۔نیوجرسی) نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ امریکہ میں پہلے پاکستانی و مسلم امریکن فیڈرل جج زاہد قریشی کی تعیناتی کے سلسلے میں امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی(APPAC) کا کردار مرکزی و کلیدی رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس سینیٹر کی حیثیت سے مجھے موقع ملا کہ امریکی صدر کو نیوجرسی سے فیڈرل جج کے لئے نام تجویز کروں ۔ مجھے ”APPAC“ کی جانب سے زاہد قریشی کا نام تجویز کیاگیا اور جب میں نے انہیں انٹرویو کیا تو انہیں فیڈرل جج کے لئے موزوں امیدوار پایا اور ان کا نام تجویز کیا۔ بہت خوشی کی بات ہے کہ ان کی تقرری ہوئی اور سینٹ سے توثیق بھی ہو گئی ۔یہ بات سینیٹر کوری بوکر نے ڈاکٹر اعجاز احمد سمیت اے پی پیک کے ڈائریکٹرز اور کمیونٹی کی اہم شخصیات کی موجودگی میں ڈاکٹر طارق ابراہیم کی رہائشگاہ پر اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں کہی ۔ اسی استقبالیہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ انڈیا کے زیر تسلطا کشمیر کے حوالے سے ان کا نکتہ نظر واضح اور جب امریکی سیکرٹری خارجہ انتھونی بلنکن ، انڈیا کے دورے پر جانے لگے تو ہم نے انہیں کشمیر کی صورتحال پر نکتہ نظر سے آگاہ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم مودی سے ملاقات میں ہمارے اٹھائے جانے والے نکات پر ضرور بات کریں ۔ سیکرٹری بلنکن نے دورے سے واپسی پر رپورٹ کیا کہ کشمیر کی صورتحال کے جن نکات کی ہم نے نشاندہی کی تھی ، انہوں نے دورہ نیودہلی کے دوران وہ بات چیت میں اٹھائے ۔

APPAC, Senator Cory Booker

Related Articles

Back to top button