”اے پی پیک “ کا این وائی یو لینگون ہسپتال کو 5ہزار پی پی ای کٹس عطیہ
اے پی پیک کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے بورڈ ممبرز و کمیونٹی شخصیات پرویز صدیقی ، اسد چوہدری ، اسلم ڈھلوں اور اطہر ترمزی کے ہمراہ یو لینگون ہسپتال کے چیف آف ہاسپٹل آپریشن ڈاکٹرروڈی بریٹ کے حوالے کئے
ہسپتال انتظامیہ ”اے پی پیک“کی مشکور ہے ، اس contributionکو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔،کٹس ہسپتال میںکام کرنے والے ہیلتھ کئیر پروفیشنل اور مریضوں کےلئے مددگارہونگی ، ڈاکٹربریٹ
نیویارک بھر میں پولیس اور ہیلتھ کئیر پروفیشنلز میں پی پی ای کٹس تقسیم کرنے کے سلسلے کا مقصد یہ ہے کہ وہ لوگ کہ جو کرونا وائرس وبا کے خلاف صف اول میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں ، ڈاکٹراعجاز احمد
اے پی پیک کی جانب سے پی پی ای کٹس فراہم کرنے کا اقدام قابل ستائش اور وقت کی ضرورت ہے ۔کمیونٹی کو ایسے کاموں میں اے پی پیک کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دینا چاہئیے ۔پرویز صدیقی
نیویارک لینگون ہسپتال سمیت ہسپتالوں اور میڈیکل سنٹرزنے کرونا وائرس وبا کے دوران جس جراتمندی سے اپنا کردارادا کیا ، وہ قابل ستائش ہے، پی پی ای کٹس تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اسد چوہدری
خوشی کی بات ہے کہ اے پی پیک ، ہیلتھ کئیر پروفیشنل اور فرسٹ ریسپانڈرز کی خدمات کو نہ صرف اعتراف کررہی ہے بلکہ مشکل وقت میں ان کی مدد میں اپنا ہر ممکن کرداربھی ادا کررہی ہے،چوہدری اسلم ڈھلوں
واضح رہے کہ ”این وائی یو لینگون ہسپتال بروکلین“ سے قبل اے پی پیک کی جانب سے مختلف پولیس سٹیشن اور میڈیکل سنٹرز میں پی پی ای کٹس تقسیم کی گئیں اور تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ جاری ہے
نیویارک (اردونیوز ) امریکہ میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کے ساتھ ساتھ ان کے زیر استعمال ماسک اور گلوز وغیرہ پر مشتمل پی پی ای کٹس کا بھی اہم کردار ہے ،اے پی پیک کے نام سے جانی جانے والی، پاکستانی کمیونٹی کی ایک اہم نمائندہ تنظیم،” امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی “ منفرد کردار ادا کرتے ہوئے ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کو 45ہزار پی پی ای کٹس فراہم کررہی ہے ۔
اسی سلسلے میں” اے پی پیک“ کی جانب سے نیویارک کے ” این وائی یو لینگون ہسپتال بروکلین“ کو پانچ ہزا ر ماسک عطیہ کئے گئے ۔یہ ماسکس اے پی پیک کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے بورڈ ممبرز و کمیونٹی کی اہم شخصیات پرویز صدیقی ، اسد چوہدری ، اسلم ڈھلوں اور اطہر ترمزی کے ہمراہ ” این وائی یو لینگون ہسپتال “کے چیف آف ہاسپٹل آپریشن ڈاکٹرروڈی بریٹ کے حوالے کئے ۔اس سلسلے میں ہسپتال کے سامنے ایک مختصرلیکن پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ”اے پی پیک “ کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ کو پانچ ہزار پی پی ای کٹس فراہم کی گئیں ۔
ڈاکٹربریٹ نے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ”اے پی پیک“ کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ اس contributionکو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کٹس ہسپتال میںکام کرنے والے ڈاکٹرز اور دوسرے ہیلتھ کئیر پروفیشنل کو خود کو اور مریضوں کو محفوظ بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئیے ۔
ڈاکٹراعجاز احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”اے پی پیک “ کی جانب سے نیویارک بھر میں پولیس اور ہیلتھ کئیر پروفیشنلز میں پی پی ای کٹس تقسیم کرنے کے سلسلے کا مقصد یہ ہے کہ وہ لوگ کہ جو کرونا وائرس وبا کے خلاف صف اول میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، کی خدمات کو سراہا جائے ۔ پی پی ای کٹس فراہم کرکے ہم ا ن کی خدمات کو سراہنے میں اپنا ایک حصہ ڈال رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے اس سلسلے کو جاری رکھیں گے ۔
”اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر “ کے پریذیڈنٹ اور کمیونٹی رہنما پرویز صدیقی نے کہا کہ ہم یہاں ڈاکٹراعجاز احمد کی قیادت میں آئے ہیں تاکہ ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کر سکیں ۔ اے پی پیک کی جانب سے پی پی ای کٹس فراہم کرنے کا اقدام قابل ستائش اور وقت کی ضرورت ہے ۔کمیونٹی کو ایسے کاموں میں اے پی پیک کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دینا چاہئیے ۔
اے پی پیک کے بورڈ ممبر اسد چوہدری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس وبا کے خلاف صف اول میں کردارا دا کرنے والے ہیلتھ کئیر ورکرز اور فرسٹ ریسپانڈرز کی خدمات کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیویارک لینگون ہسپتال سمیت تمام ہسپتالوں اور میڈیکل سنٹرزنے کرونا وائرس وبا کے دوران جس جراتمندی سے اپنا کردارادا کیا ، وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”اے پی پیک “ پی پی ای کٹس تقسیم کرنے کے اس سلسلے کو جاری رکھے گی ۔
لینگون ہاسپٹل کی مینیجمنٹ گورنمنٹ افئیر ز سے تعلق رکھنے والی ایشلے موریسے کا کہنا تھا کہ ”پی پی ای کٹس ، ہمارے فرنٹ لائین ہیلتھ کئیر ورکرز کے تحفظ میں اہم کردارادا کرے گی“
کمیونٹی رہنما چوہدری اسلم ڈھلوں نے کہا کہ بہت خوشی کی بات ہے کہ اے پی پیک ، نیویارک کے ہیلتھ کئیر پروفیشنل اور فرسٹ ریسپانڈرز کی خدمات کو نہ صرف اعتراف کررہی ہے بلکہ اس مشکل وقت میں ان کی مدد میں اپنا ہر ممکن کرداربھی ادا کررہی ہے ۔
اے پی پیک کےقائدین کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی مشکل وقت میں فرنٹ لائینرز کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کرے گی ۔
واضح رہے کہ ”این وائی یو لینگون ہسپتال بروکلین“ سے قبل اے پی پیک کی جانب سے مختلف پولیس سٹیشن اور میڈیکل سنٹرز میں پی پی ای کٹس تقسیم کی گئیں اور تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ جاری ہے ۔
APPAC, NYU Langone hospital Brooklyn