پاکستانخبریں

”APPAC“ کے وفد کی قونصل جنرل عامر اتوزئی سے ملاقات

ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی اور پاکستان قونصلیٹ کے امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی

نیویارک ( اردونیوز ) امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی ( اے پی پیک،APPAC) کے وفد نے نیویارک میں پاکستان کے نئے قونصلیٹ عامر احمد اتوزئی سے ملاقات کی ۔ پاکستان قونصلیٹ میں ہونیوالی ملاقات میں APPACکے ارکان کی جانب سے عامر احمد اتوزئی کو نیویارک میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا گیا ۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی اور پاکستان قونصلیٹ کے امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی ۔

قونصل جنرل اتوزئی کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خدمات قابل ستائش ہیں اور پاکستان قونصلیٹ اور وہ ہر وقت کمیونٹی کی ہر ممکن خدمات کے لئے دستیاب ہیں ۔وفد کے ارکان کی جانب سے قونصل جنرل کو امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے کردار اور اغراض و مقاصد کے بارے میں بتایا گیا ۔

اہم ترین خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس اے پڑھتے رہیں
اہم ترین ویڈیوز کے لئے محسن ظہیر کے یوٹیب چینل کو سبسکرائب کریں
اہم ترین ویڈیوز کے لئےاردو نیوز یو ایس اے کے یوٹیب چینل کو سبسکرائب کریں

 

Related Articles

Back to top button