امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کا افطارڈنر ،انٹر فیتھ اور کمیونٹی کے بڑے اجتماع میں تبدیل
ڈاکٹراعجاز احمد اور ان کے بورڈ ممبرز کی جانب سے دئیے جانیوالے افطار ڈنر میں نیویارک سٹیٹ سینیٹرجان لو، اسمبلی مین ڈیوڈ ویپنر،اسمبلی مین فل راموس، اسمبلی ویمن نلی روزیک ، کونسل مین کوسٹا کانسینٹی ڈس کے علاوہ بین العقائد کمیونٹی قائدین کی شرکت
نیویارک (اردو نیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم و نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کا افطارڈنر ،ایک بڑے انٹر فیتھ اور کمیونٹی کے بڑے اجتماع میں تبدیل ہو گیا۔APPACکے چئیرمین ڈاکٹراعجاز احمد اور ان کے بورڈ ممبرز کی جانب سے دئیے جانیوالے افطار ڈنر میں نیویارک سٹیٹ سینیٹرجان لو، اسمبلی مین ڈیوڈ ویپنر،اسمبلی مین فل راموس، اسمبلی ویمن نلی روزیک ، کونسل مین کوسٹا کانسینٹی ڈس کے علاوہ بین العقائد کمیونٹی قائدین جیوئس ریبائی امیچل لا و¿ لو، پریسٹ بشپ جیمز ماسا، امام طاہر کوکاج اور مولانا تصور الحسن شاہ گیلانی اور ڈسٹرکٹ اٹارنی کوینز بوروکی امیدوارمینا ملک سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
اے پی پیک کے چئیرمین ڈاکٹراعجاز احمد نے انٹرفیتھ اور اعلیٰ منتخب امریکی قائدین سمیت شرکاءکو افطارڈنر میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں ہم متحد ہو کر اپنے مقاصد کے حصول کو یقینی بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو سا ل کی قلیل مدت میں اے پی پیک کی شکل میں کمیونٹی کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کر دیا گیا ہے کہ جس پر سب متحد ہو کر اپنا اجتماعی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ڈاکٹراعجاز نے مزید کہا کہ بین العقائد ہم آہنگی کو بھی وقت کی ضرورت قرار دیا ۔
تقریب سے خطاب کے دوران نیویارک کے سٹیٹ سینیٹر ، ارکان اسمبلی اور انٹرفیتھ قائدین نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کو ماہ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بین العقائد ہم آہنگی کو فروغ دے کر اسلامو فوبیاسمیت دیگر درپیش چیلنجوں سے کامیابی سے نبرد آزما ہو ا جا سکتا ہے ۔انہوں نے مسلم امریکن کمیونٹی کی خدمات کو سراہا اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا
افطار ڈنر میں اے پی پیک کی جانب سے نیویارک سٹیٹ سینیٹر جان لو اور اسمبلی مین ڈیوڈ ویپنر کو نیویارک سٹیٹ میں حجاب سمیت مذہبی پہناوے کی اجازت کا بل منظور کروانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایوارڈز بھی پیش کئے گئے ۔
افطارڈنر میں نظامت کے فرائض صبا اعجاز، سحر خان اور اٹارنی سبحان نے ادا کئے جبکہ افطارڈنرایونٹ کے چئیرمین اسلم بیگ ، اے پی پیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹراطہر ترمذی اور بورڈ ممبر طارق خان نے شرکاءکا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کمیونٹی کو اے پی پیک میں شامل ہونے کی دعوت دی ۔آخر میں امام طاہرکوکاج کی جانب سے خصوصی دعا کروائی گئی ۔