”APPAC“ کا نیویارک سٹی کے مئیر کے امیدوار سکاٹ سٹنگر کی سپورٹ کا اعلان
امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی (اے پی پیک) کی جانب سے کمپٹرولر سکاٹ سٹنگر سے زوم پر ملاقات کے بعد مئیرل الیکشن میں ان کی تائید و سپورٹ کا اعلان کیا گیا
نیویارک (خصوصی رپورٹ ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی (اے پی پیک ۔APPAC) کی جانب سے نیویارک سٹی کے مئیر کے امیدوار سکاٹ سٹنگر کی تائید و اعلان کر دیا گیا ہے ۔ یہ اعلان ”اے پی پیک“ کی جانب سے سکاٹ سٹنگر جو کہ اس وقت نیویارک سٹی کے کمپٹرولر بھی ہیں، سے زوم پر ہونیوالی میٹنگ کے بعد کیا گیا ۔ چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد کی قیادت میں سکاٹ سٹنگر سے ہونیوالی ملاقات میں ”اے پی پیک“ کے بورڈ ممبر اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات موجود تھیں ۔
VIDEO : Race for NYC Mayor: New York: APPAC endorses Scott Stringer
سکاٹ سٹنگر سے زوم پر ہونیوالی میٹنگ کے بعد ”اے پی پیک“ کے بورڈ ممبرز کی مشاورت ہوئی جس کے نتیجے میں سکاٹ سٹنگر کی تائید و حمایت کا فیصلہ کیا گیا ۔
ڈاکٹر اعجاز احمد سمیت ”اے پی پیک“ کے بورڈ ممبرز اور کمیونٹی کا الیکشن میں ان کی تائید و حمایت کرنے پر شکرئیہ ادا کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ”اے پی پیک“ جیسی اہم و نمائندہ تنظیم کی تائید و حمایت ان کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔ انہوں نے اپنا انتخابی پروگرام کے اہم پہلو بیان کئے اور کمیونٹی کو یقین دلایا کہ وہ مئیر منتخب ہونے کے بعد عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور نیویارک سٹی کو ، کورونا جیسے اہم دور میں قیادت فراہم کریں گے ۔
APPAC Endorses Scott Stinger for Mayor New York