پاکستاناوورسیز پاکستانیز

ڈاکٹر پرویز اقبال APPACکے نئے صدر منتخب، ایگزیکٹو کمیٹی کا بھی انتخاب

Dr. Pervaiz Iqbal Elected New President of APPAC; Executive Committee Members Announced

ڈاکٹر پرویز اقبال کے علاوہ ندیم اختر وائس پریذیڈنٹ ، نعیم چوہدری جنرل سیکرٹری ، فیصل خان ٹریژرر،اورنگزیب پیرزادہ ممبر ایٹ لارج منتخب ہو گئے ، چئیرمین ڈاکٹر اعجاز کی مبارکباد
امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی ( اے پی پیک ۔APPAC) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے حسب معمول دو سال کے بعد نئے الیکشن، نئے عہدیداران جنوری میں عہدوں کا حلف اٹھائیں گے

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ایک اہم اور نمائندہ تنظیم ”امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی ( اے پی پیک۔APPAC) کے دو سال کے بعد ہونیوالے الیکشن کے سلسلے میں نئی ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب عمل میں آگیا ہے ۔ایگزیکٹو کمیٹی کے الیکشن میں ڈاکٹر پرویز اقبال پریذیڈنٹ ، ندیم اختر وائس پریذیڈنٹ ، نعیم چوہدری جنرل سیکرٹری ، فیصل خان ٹریژرر،اورنگزیب پیرزادہ ممبر ایٹ لارج ہو گئے ہیں ۔”اے پی پیک “ کے موجودہ صدر امتیاز راہی سمیت ایگزیکٹو کمیٹی اپنی دو سالہ ٹرم پوری کرنے کے بعد رواں سال کے آخر میں عہدوں سے سبکدوش ہو جائیں گے جس کے بعد منتخب عہدیداران کے عہدوں کی معیاد جنوری 2025سے شروع ہو گی ۔
”امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی“ کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدیداران کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی ہے اور یقین کا اظہار کیا ہے کہ وہ تنظیم کو مزید موثر اور فعال بنانے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔ ”اے پی پیک“ کی ایگزیکٹو کمیٹی الیکٹ نے اپنے انتخاب پر شکرئیہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔
واضح رہے کہ ”اے پی پیک “ کا شمار پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم و نمائندہ تنظیموں میں ہوتا ہے جس کے مقاصد میں سے ایک اہم ترین مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ امریکن پاکستانی کمیونٹی ، امریکی نظام کا موثر حصہ بنے اور اپنا بھرپور کردار ادا کرے ۔

Dr. Pervaiz Iqbal Elected New President of APPAC; Executive Committee Members Announced

Dr. Pervaiz Iqbal has been elected as the new President of the American Pakistani Public Affairs Committee (APPAC), following the organization’s biannual election. The new executive team includes Nadeem Akhtar as Vice President, Naeem Chaudhry as General Secretary, Faisal Khan as Treasurer, and Aurangzeb Pirzada as Member-at-Large. APPAC Chairman Dr. Ejaz extended warm congratulations to the newly elected officials.

The executive team will formally assume their responsibilities in January, marking the start of their two-year term. APPAC continues its commitment to empowering the Pakistani-American community and advocating on key issues impacting the diaspora across the United States.

Related Articles

Back to top button