" "
خبریں

نیویارک پولیس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے پاکستانی’پولیس سٹیشن‘ پہنچ گئے

پاکستانی تنظیم APPACنے APPNAنیویارک کے اشتراک سے 79پولیس سٹیشن پر کھانا پہنچایا

نیویارک(محسن ظہیر ) امریکہ میں وبائی مرض کرونا کے بڑے مرکز نیویارک میں ،پاکستانی امریکن تنظیمیں ، سب کی مدد کرنیوالے فرسٹ ریسپانڈرز ،کی خدمت میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں ۔پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی (اے پی پیک APPAC) نے ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیم ”اپنا“(APPNA)نیویارک کے اشتراک سے بروکلین کے 79پولیس سٹیشن میں پولیس حکام کو لنچ پہنچایا اور مشکل وقت میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جراتمندانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
اے پی پیک کے ڈاکٹراعجاز احمد ، اپنا نیویارک کے ڈاکٹرعارف ابراہیم اور ”اپنا“ الائنس کی ڈاکٹرسعدئیہ طاہر اور اسد چوہدری کے ہمراہ 79پریسنٹ پہنچے جہاں انہوں نے کمانڈنگ آفیسر ٹموتھی سٹریچ اور کیپٹن عدیل رانا سمیت پولیس حکام سے ملاقات کی اور پوری پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے آزمائش کی اس گھڑی میں پولیس کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
کیپٹن عدیل رانا کا کہنا تھا کہ نیویارکرز اس مشکل وقت میں پولیس ڈیپارٹمنٹ سے سب سے بڑا تعاون یہ کر سکتے ہیں کہ وہ گھروں میں رہیں اور ہر ممکن احتیاط کریں ۔
امریکہ میں وبائی مرض کرونا کے خلاف جنگ میں ،پاکستانی کمیونٹی کی کوئی ایک نہیں بلکہ متعدد تنظیمیں خدمت خلق میں پیش پیش ہیں ۔

APPAC along with APPNA New York appreciate NYPD at 79th Precinct Brooklyn

 

Related Articles

Back to top button