نیویارک میں ”اپنا کمیونٹی سنٹر “ کے زیر اہتمام سانحہ نیوزی لینڈ کی یاد میں تعزیتی اجتماع
کانگریس مین حکیم جیفری ، کونسل مین ہائم ڈوئچ، کونسل مین مارک ٹریگر کی شرکت، امام شریف الاسلام نے خصوصی دعا کروائی، سانحہ کے سوگ میں خاموشی بھی اختیار کی گئی
”اپنا کمیونٹی سنٹر “ بروکلین کے چئیرمین پرویز صدیقی سمیت ان کے ساتھیوں کے زیر اہتمام تعزیتی اجتماع میں نماز جمعہ کے بعد عمر مسجد کے نمازیوں سمیت کمیونٹی ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت
نیویارک (اردو نیوز ) سانحہ نیوزی لینڈ کے متاثرین اور ان کے لواحقین سے اظہاریکجہتی کےلئے نیویارک کے علاقے برائٹن بیچ پر ایک تعزیتی اجتماع منعقد ہوا ۔ پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم ”اپنا کمیونٹی سنٹر“ کے زیر اہتمام اس تعزیتی اجتماع میں سینئر امریکی کانگریس مین حکیم جیفری ، کونسل مین ہائم ڈوئچ اور مارک ٹریگر نے خصوصی شرکت کی ۔ مسجد عمر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسلم کمیونٹی کے ارکان اپنا کمیونٹی سنٹر کےسامنے جمع ہو گئے جہاں امام شریف الاسلام نے سانحہ نیوزی لینڈ کے شہداءکی ارواح کے ایصال ثواب کےلئے دعا کروائی ۔
یو ایس کانگریس مین حکیم جیفری نے سانحہ نیوزی لینڈ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر حملہ ہم سب پر حملے کے مترادف ہے۔شرمناک بات ہے کہ دنیا کے بڑے مذہب اسلام کے پیروکار معصوم اور نہتے نمازیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔
Solidarity vigil in New York for the victims of New Zealand
کونسل مین ہائم ڈوئچ نے نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے کو دہشت گردی قراردیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ۔ انہوں نے نیویارک سٹی میںبڑھتے ہوئے نفرت انگیز واقعہ پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے رجحانات کا ہم سب کو ایک کمیونٹی بن کر مقابلہ کرنا ہوگا
کونسل مین مارک ٹریگر نے کہا کہ دہشت گردی اور نفرت انگیز جرائم کے خلاف کمیونٹیز میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ نیوزی لینڈ کے سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔
اپنا کمیونٹی سنٹر کے چئیرمین پرویز صدیقی نے کہا کہ تعزیتی اجتماع میں امریکی قائدین نے شریک ہوکر نہ صرف مسلم کمیونٹی کے غم میں شریک ہوئے ہیں بلکہ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ امریکہ میں بسنے والی مسلم کمیونٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے وہ ہر سطح پر اپنی آواز بلند کریں گے ۔تعزیتی اجتماع میں عمر مسجد کے امام شریف الاسلام نے خصوصی دعا کروائی ۔ اپنا کمیونٹی سنٹر کے ارم حنیف نے تمام شرکاءکو شکرئیہ ادا کیا ۔