پاکستان

’اپنا کمیونٹی سنٹر بروکلین‘ میں روزہ داروں میں ’حلال کھانوں‘ کی تقسیم

’اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر‘ کے مطابق ان کی سائٹ پر تقسیم کئے جانیوالے کھانے صرف مسلم کمیونٹی ارکان ہی نہیں بلکہ 236نیپچون ایونیو ، بروکلین پر واقع ہماری فوڈ پنٹری سے کوئی بھی حاصل کر سکتا ہے

تین گھنٹوں میں تین سو فوڈ پنٹری باکسز تقسیم ،ہر باکس میں حلال میری نیٹڈ چکن، روٹی، پھل، چاول سمیت دیگر اشیاءموجود تھیں ، کھانا ،چارارکان پر مشتمل ایک خاندان کے لئے ایک دن کےلئے کافی تھا
کھانے کی تقسیم کے دوران اپنا کمیونٹی سنٹر کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی گئی کہ لوگوں کو قطاروں میں کم سے کم وقت کے لئے کھڑا ہونا پڑا، کھانے صرف مسلم ہی نہیں دیگر کمیونٹیز ارکان کےلئے بھی دستیاب ہیں
”اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر‘کی جانب سے مئیر نیویارک بل ڈبلازیو کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران نیویارک کی مسلم امریکن کمیونٹی کے ارکان کے لئے ’حلال کھانوں ‘ کی تقسیم کے اقدام کا خیر مقدم

Erum Hanif, Pervez Siddiqui, Shazia Watto

نیویارک (اردونیوز ) برائٹن بیچ ، بروکلین (نیویارک) پر واقع پاکستانی امریکن کمیونٹی کو خدمات فراہم کرنے میں پیش پیش ایک اہم مرکز ”اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر“ کی جانب سے مئیر نیویارک بل ڈبلازیو کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران نیویارک کی مسلم امریکن کمیونٹی کے ارکان کے لئے ’حلال کھانوں ‘ کی تقسیم کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
’اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر‘ کے پرویز صدیقی ، شازیہ وٹو اور ارم حنیف کے مطابق ہمیشہ کی طرح اس اہم موقع پر اپنا کمیونٹی سنٹر بھی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
’اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر‘ کی جانب سے پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کے ارکان کے نام جاری کردہ خصوصی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ’اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر ‘ دیگر مسلم امریکن کمیونٹی قائدین اور مسلم کمیونٹی کی نمائندہ آرگنایزیشنز کہ جو کم آمدن والے مسلم کمیونٹی ارکان کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں ، مئیر آفس برائے امیگرنٹ افئیرز کے ساتھ مل کر کام رہا ہے تاکہ ماہ رمضان کے دوران اپنے علاقے میں ’حلال کھانوں کی سائٹ ‘ کا تعین کیا جاسکے ۔
اس سلسلے میں ہم مئیر بل ڈبلازیو اور مئیرز آفس برائے امیگرنٹ افئیرز کے مشکور ہیں ۔ واضح رہے کہ ماہ رمضان کے دوران نیویارک سٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن نے 32مختلف مقامات حلال کھانوں کی سپلائی اور تقسیم کو بڑھا دیا ہے ۔ ان مقامات کو ’گریب اینڈ گو سائٹس ‘(Grab and Go Sites)کا نام دیا گیا ہے جو کہ نیویارک سٹی کے پانچوں بوروز میں قائم کی گئی ہیں ۔ان سائٹس کے علاوہ دیگر چارسائٹس پر بھی حلال کھانے دستیاب ہوں گے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مئیر ڈبلازیو کے مطابق نیویارک سٹی میں چونکہ City of Pause کی صورتحال قائم ہے ۔ دیگر پبلک مقامات کی طرح مساجد بھی بند ہیں اور سٹی انتظامیہ کو احساس ہے کہ ماہ رمضا ن کے مقدس مہینے میں روزہ دار مساجد میں روزہ افطار کرنے جاتے تھے اور یہ سہولت فی الوقت دستیاب نہیں ہے ۔ اس لئے شہر بھر میں 32مقامات پر مسلم کمیونٹی ارکان کو حلال کھانے دستیاب کئے جا سکیں گے جو کہ کوئی بھی شخص جا کر حاصل کر سکتا ہے ۔
’اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر‘ کی جانب سے یکم رمضان کو مسلم امریکن کمیونٹی ارکان میں حلال کھانوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔سنٹرکے ارکان محمد حنیف خان ، امان اللہ اور مروا نے سماجی فاصلے کو برقراررکھنے کی گائیڈ لائین کو برقراررکھتے ہوئے روزہ داروں میں کھانوں کی اشیاءتقسیم کیں ۔
’اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر‘ برائٹن بیچ پر تین گھنٹوں میں تین سو فوڈ پنٹری باکسز تقسیم کئے گئے ۔ہر باکس میں حلال میری نیٹڈ چکن، روٹی (بریڈ) ، پھل، چاول سمیت دیگر اشیاءموجود تھیں ۔فوڈ پینٹری باکس میں موجود کھانا ،چارارکان پر مشتمل ایک خاندان کے لئے ایک دن کےلئے کافی تھا۔کھانے کی تقسیم کے دوران اپنا کمیونٹی سنٹر کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی گئی کہ لوگوں کو قطاروں میں کم سے کم وقت کے لئے کھڑا ہونا پڑا۔

’اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر ‘ کے پرویز صدیقی ، شازیہ وٹو، ارم حنیف اور کریم وٹو کی ایماءپر کراچی میں مستحقین میں راشن تقسیم کرنے والے رضاکاروں کا گروپ فوٹو

’اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر‘ کے مطابق ان کی سائٹ پر تقسیم کئے جانیوالے کھانے صرف مسلم کمیونٹی ارکان ہی نہیں بلکہ 236نیپچون ایونیو ، بروکلین پر واقع ہماری فوڈ پنٹری سے کوئی بھی حاصل کر سکتا ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر ’اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر‘ کی جانب سے کراچی(پاکستان) میں بھی مستحق افراد کو گھر پر راشن پہنچایا گیا جسے یقینی بنانے کے سلسلے میں سنٹر کے پرویز صدیقی ، ارم حنیف، شازیہ وٹو، کریم وٹو سمیت دیگر ڈونرز نے خصوصی تعاون کیا اور فہد خان سمیت دیگر رضاکاروں نے راشن کی تقسیم کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اپنی خدمات انجام دیں ۔
اپنا سنٹر کی ارم حنیف کے مطابق ماہ رمضان کے دوران ہر منگل اور جمعہ کو ’اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر‘ پر روزہ داروں میں صبح گیارہ سےدوپہر دو بجے کے دوران حلال کھانوں کے باکسز کی تقسیم کی جائے گی۔بدھ کو ، اپنا سنٹر، مسلم امریکن کمیونٹی کی دیگر تنظیموں کے ساتھ ملکر اشیائے خوردو نوش تقسیم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنا سنٹر کےلئے اعزاز کی بات ہے کہ مئیر آفس کےساتھ ملکر ماہ رمضان میں حلال کھانوں کے پروگرا م کے ساتھ ساتھ نیویارک سٹی کے 32اہم مقامات کا فیصلہ کیا کہ جہاں حلال کھانے تقسیم کئے جانے چاہئیے ہیں۔
اپنا سنٹر کے پرویز صدیقی ، شازیہ وٹو اور ارم حنیف نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پوری انسانیت کو کرونا وائرس کی وبا سے نجات دلائے۔ کمیونٹی ارکان سے اپیل کریں گے کہ وہ اس بحران کے دوران اپنا ہر
ممکن خیال رکھیں

APNA Brooklyn Community Center New York distrubutes Halal meal during month of Ramadan

Related Articles

Back to top button