پریمئم کینیڈین کرکٹ ٹیم کی امریکن پریمئم لیگ میں شمولیت
امریکن پریمئیر لیگ کا دوسرا سیزن امریکی ریاست فلوریڈا میں19دسمبر سے 31دسمبر تک کھیلا جائیگا جس میں فاتح ٹیم کےلئے دو لاکھ ڈالرز کا تاریخی کیش پرائز مقرر کیا گیا ہے
امریکن پریمئیر لیگ کے دوسرے سیزن کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں ،شائقین کرکٹ کی امریکن پریمئیر لیگ کی بھرپور پذیرائی کے نتیجے میں کرکٹ ٹیموں کی ”اے پی ایل “میں دلچسپی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے
نیویارک ( اردو نیوز ) امریکہ میں کرکٹ کے دوسرے سالانہ امریکن پریمئیر لیگ(اے پی ایل ) کے دوسرے سیزن کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہو گئی ہیں ۔ شائقین کرکٹ کی جانب سے امریکن پریمئیر لیگ کی بھرپور پذیرائی کے نتیجے میں کرکٹ ٹیموں کی ”اے پی ایل “میں دلچسپی اور شمولیت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس سلسلے میں ”پریمئیم کینیڈا“ کرکٹ ٹیم نے بھی ’اے پی ایل “ میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ ”پریمئیم کینیڈا“ کی شمولیت سے اے پی ایل میں ٹیموں کی کل تعدادسولہہو گئی ہے ۔ ”پریمئیم کینیڈا“ سے دو ہفتے قبل سٹرائیکرز، سومر سے کیولریز، سیمپ آرمی اور پاک پنجاب نے بھی ”اے پی ایل“ میں شمولیت حاصل کر لی ہے ۔ امریکن پریمئیر لیگ کے بانی پریذیڈنٹ جے میر کے مطابق اس سال امریکن پریمئیر لیگ کا دوسرا سیزن امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلا جائیگا۔ 19دسمبر سے 31دسمبر تک جاری رہنے والے اے پی ایل کے دوسرے ٹورنامنٹ میں کل سولہ ٹیمیں حصہ لینے جا رہی ہیں ۔ اس سال امریکن پریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جیتنے والی ٹیم کے لئے دو لاکھ ڈالرز کا کیش پرائز رکھا گیا ہے جو کہ امریکہ میں کرکٹ کی تاریخ سے سب سے بڑا کیش پرائز ہے ۔ اس ٹورنامنٹ کی عالمی پروفیشل معیار کے مطابق اٹھارہ کیمروں سے کوریج کی جائے گی ۔ یہ ٹورنامنٹ فلوریڈا کے شہر فورٹ لارا ڈاٹیل میں واقع آئی سی سی کے منظور شدہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جسے دنیا بھر میں لائیو بھی دکھایا جائیگا۔
”پریمئیم کینیڈا“کی لانچنگ تقریب گذشتہ ہفتے ”نارتھ لینڈز ، نیوجرسی “ کے تاریخی ہال میں منعقد ہوئی جس میں اے پی ایل کے سربراہ جواد (جے ) میر کے علاوہ ”پریمئیم کینیڈا“ ٹیم خریدنے والے مسٹر راکی والیا ، ان کی ٹیم مینیجمنٹ ، پریمئم انگلینڈ کی وکٹوریا مورگن، ٹیم پاکستان کے محمد علی اور اے پی ایل کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد خان ، نارتھ لینڈز کے اوونر سہیل انجم ، امریکن مسلم کونسل کے سیم ابرار خان سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
جے میر نے اپنے خطاب میں کینیڈین فرنچائز اور ٹیم کے جارجیا (اٹلانٹا ) سے تعلق رکھنے والے مالک راکی والیا کو اے پی ایل میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اے پی ایل میں ان کی شمولیت سے نہ صرف اے پی ایل کو بڑی سپورٹ ملی ہے بلکہ بڑی تعداد میں فرنچائز ز کی اے پی ایل میںشمولیت سے امریکہ میں کرکٹ کو بڑا فروغ حاصل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اے پی ایل میں بڑے بڑے بزنس میں ہمارے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں جو کہ خوش آئند اور حوصلہ افزاءہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دوسرے سیزن میں محمد عامر اور شرجیل احمد کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے ۔ ہم ٹیم کی خواہش ہو گی کہ ان کے ساتھ بڑے سے بڑا کھلاڑی کھیلے ۔
پریمئم کینیڈا فرنچائز کے مالک راکی والیا کا کہنا تھا کہ ہم بچپن سے کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔ کرکٹ ہمارا جنون ہے ۔ہم نے اے پی ایل کا فرسٹ سیزن ٹی وی پر دیکھا جس کے بعد اس میں دلچسپی پیدا ہوئی اور ہم نے پریمئم کینیڈا ٹیم خریدنے کا فیصلہ کیا ۔انہو ں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کینیڈین ٹیم کے کپتان دھالی وال کو اپنی ٹیم میں شامل کریں ۔ گذشتہ سال کینیڈین ٹیم کے پاکستانی کرکٹ چیمہ صاحب کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرنے کی کوشش میں ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ہم اے پی ایل کے دوسرے سیزن ٹورنامنٹ میں انڈیا سے دنیائے کرکٹ کے دو بڑے نام یووراج اور ہر بھجن سنگھ کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کی کوشش میں ہیں ۔ ہم بھرپور مقابلہ کریںگے اور جیتنے کے لئے کھیلیں گے ۔
ٹیم پریمئم پاک کے مالک محمد علی نے کہا کہ سپورٹس اور جذبہ ایک ساتھ چلتے ہیں ۔ جب ہم نے اے پی ایل کا آئیڈیا دیکھا تو ہم نے پہلے سیزن سے ہی اے پی ایل کا حصہ بننے کی کوشش کی اور مجھے پریمئم پاک جو کہ اے پی ایل میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہے ، کے مالک ہونے پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو امریکہ میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ٹیم انگلینڈ کی مالک وکٹوریا مورگن نے پریمئم کینڈا کو اے پی ایل میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اے پی ایل کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے ۔ کرکٹ فروغ پائے گی تو ہم سب کامیاب ہوں گے ۔
نارتھ لینڈز جو کہ امریکہ میں گنیز ورلڈ بک میں ریکارڈ ہونے والا ٹرینوں کے منی ایچرز کا تاریخی کا تاریخی میوزیم ہے ، کے پاکستانی امریکن مالک سہیل انجم کا کہنا تھا کہ امریکہ میں ہر قسم کی سپورٹس کھیلی جاتی ہیں لیکن کرکٹ جو کہ دنیا کی دو اارب سے زائد آبادی کی پسندیدہ گیم ہے ، کے فروغ کی ضرورت ہے ۔ اس کمی کو جواد جے میر پوری کررہے ہیں، اس لئے ہم سب کو ان کی پر ممکن سپورٹ کرنی چاہئیے ۔
امریکن مسلم کونسل کے سربراہ سیم خان نے جے میر اور اے پی ایل کو کمیونٹی کی بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی کروائی ۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس کمیونٹی میں صحت مند رجحانات اور سرگرمیوں کو فروغ دیتی ہے ۔ کرکٹ ، ساو¿تھ ایشین امریکن کمیونٹی کا پسندیدہ کھیل ہے ۔ اے پی ایل کو سپورٹ کرکے ہم امریکہ میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔اے پی ایل کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد خان نے کہا کہ جے میر امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں اور ایک تاریخ رقم کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کے نتیجے میں امریکہ بھر میں آئندہ دو سالوں میں ہر جگہ پر کرکٹ کا کھیل نظر آئیگا۔
تقریب میں مشہور فلم ”رہبرا“ کی ڈائریکٹر سائرہ افضل نے بھی خصوصی شرکت کی اور اے پی ایل کو امریکہ میں کرکٹ جیسے اہم کھیل کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرنے پر مبارکباد دی ۔