بین الاقوامیامیگریشن نیوز

نیویارک میں APAG کی جانب سے نیویارکرز میں سردیوں کے گرم کپڑوں کی مفت تقسیم

APAG Cares Hosts Annual Winter Clothing Drive in Queens, Distributing Warmth and Hope to the Community

نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی تنظیم کی جانب سے نیویارکرز میں سردیوں کے گرم کپڑوں کی مفت تقسیم
امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ (APAG)نے کوینز(نیویارک)کے اسلامک فاؤنڈیشن آف نیویارک میں اپنی سالانہ سردیوں کے کپڑے تقسیم کرنے کی ڈرائیو منعقد کی

نیویارک ( اردو نیوز ) امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ (APAG)، جو کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں میں سے ایک ہے، نے کوینز(نیویارک)کے اسلامک فاؤنڈیشن آف نیویارک میں اپنی سالانہ سردیوں کے کپڑے تقسیم کرنے کی ڈرائیو منعقد کی ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی رشید اور امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کے دیگر ممبران نے نئی جیکٹس، دستانے، ہوڈیز، ٹوپیاں، اسکارف اور موزے تقسیم کیے۔
اس اقدام کو کمیونٹی کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی، اور یہ تقریب ضرورت مند افراد کی مدد کے جذبے سے سرشار تھی۔ نیویارک کی کونسل ممبر لنڈا لی نے بھی امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے ساتھ شرکت کی اور سردیوں کے کپڑے تقسیم کیے۔
جن افراد کو یہ کپڑے فراہم کیے گئے، انہوں نے امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کا شکریہ ادا کیا۔ علی رشید نے اس موقع پر کہا کہ سب سے بہترین کام کمیونٹی کی خدمت کرنا اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہے۔

امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ (APAG)
APAG Winter Clothes Drive 2025

APAG Cares Hosts Annual Winter Clothing Drive in Queens, Distributing Warmth and Hope to the Community

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button