" "
پاکستان

امریکی کانگریس میں “ یوم پاکستان 23 مارچ” کے موقع پر تاریخی قرارداد پیش

APAG plays key role in resolution to celebrate 'Pakistan Day' at federal level in US

قرارداد کانگریس مین جمال بومین پیش کی، تاریخ ساز ایونٹ کے موقع پر علی رشید کی قیادت میں اے پیگ کی پوری ٹیم موجود تھی، سفیر مسعود خان کا خراج تحسین

قرارداد پیش کرنے پر فخر ہے، اے پیگ کمیونٹی کے لئے بہترین خدمات انجام دے رہی ہے( کانگریس مین) تاریخی قرارداد پاکستانی کمیونٹی کے لئے بڑا اعزاز ہے: علی رشید

 

APAG, Pakistan Resolution Day in US House of Representative
APAG, Pakistan Resolution Day in US House of Representative

 

واشنگٹن( بیورو رپورٹ) یوایس کانگریس میں پہلی بار یوم قرارداد پاکستان ( 23 مارچ)کے سلسلے میں “پاکستان ڈے” منایا گیا.امریکی پاکستانی نوجوانوں کی نمایندہ تنظیم امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ (اے پیگ۔ APAG) کی کوششوں سے ایوان نمائندگان میں 22 مارچ 2023 کو یوم پاکستان کی قرارداد منظور کی گئی۔ امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کی ٹیم صدر علی رشید کی قیادت میں کیپٹل ہل گئی جہاں تاریخ ساز ایونٹ کا انعقاد ہوا۔کانگریس مین جمال بومین نے ایوان میں قرارداد پیش کی. جسے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔

 

کانگریس مین بومین کا کہنا ہے کہ انہیں اس تاریخی دن کا حصہ بننے پر فخر ہے.مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کی امریکی معاشرے کے لئے خدمات اور پاکستان کی بہترین ثقافت کے اعتراف میں تاریخی قرارداد پیش کررہا ہوں۔انہوں نے علی رشید اور اے پیگ کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ کانگریس اور منتخب نمائندوں کو پاکستانی کمیونٹی کے کردار سے آگاہی کے لئے بہترین ایڈووکیسی کررہے ہیں۔

APAG, Pakistan Resolution Day in US House of Representative
APAG, Pakistan Resolution Day in US House of Representative

امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے صدر علی رشید نے کہا کہ آج خوشی اور فخر کا دن ہے پوری پاکستانی کمیونٹی کو اس پر ناز ہونا چاہیے کہ امریکی ہاو¿س میں یوم پاکستان کی قرارداد منظور کی گئی ہے.ہم کانگریس مین جمال بومین کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ایوان نمائندگان میں “ یوم پاکستان” کی قرارداد پیش کی جسے بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button