اوورسیز پاکستانیز

پیپلز پارٹی گلف کی وائس پریذیڈنٹ انعم درانی کا دورہ نیویارک ، سرور چوہدری کا استقبالیہ

استقبالیہ میں چوہدری اعجاز فرخ ، مدثرچوہدری ، بیگم عفت فرخ اور شیراز چوہدری کی شرکت

 

 

پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر رہنما سرورچوہدری کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئیں پیپلز پارٹی گلف شعبہ خواتین کی وائس پریذیڈنٹ انعم خان درانی کے اعزازمیں عشائیہ دیا گیا جس میں پارٹی کے سینئر ساتھی چوہدری اعجاز فرخ ، مدثرچوہدری ، بیگم عفت فرخ اور شیراز چوہدری نے شرکت کی ۔پیپلز پارٹییو ایس اے کی جانب سے انعم خان درانی کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا گیا ۔
عشائیہ پر بات چیت کے دوران اعجاز فرخ، سرور چوہدری نے انعم درانی کو امریکہ میں موجود پارٹی کے سینئر و نظریاتی ساتھیوں اور پیپلز پارٹی یو ایس اے کی خدما ت سے آگاہ کیا جبکہ انعم درانی نے متحدہ عرب امارات میں پارٹی کی سرگرمیوں اور کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز میں موجود پیپلز پارٹی کے ساتھی چئیرمین بلاول بھٹو اور کو چئیرمین آصف زرداری کی قیادت میںپارٹی کے جمہوریت، آئین و قانون کی بالادستی کے مقصد کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

Related Articles

Back to top button