کوینز بورو پریذیڈنٹ کےلئے ”ٹونی مرینڈا “میدان میں آگئے
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اعجاز احمد شاہدا ور خالد اعوان کی قیادت میں کمیونٹی کی اہم شخصیات کا ٹونی مرینڈا کی سپورٹ کا اعلان ، فنڈ ریزنگ بھی کی
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اعجاز احمد شاہدا ور خالد اعوان کی قیادت میں کمیونٹی کی اہم شخصیات کا ٹونی مرینڈا کی سپورٹ کا اعلان ، فنڈ ریزنگ بھی کی
ٹونی مرینڈا نے یکم نومبر کو بورو پریذیڈنٹ کے الیکشن کےلئے اپنی پٹیشن دائر کی ، ٹونی مرینڈا جو کہ ایک ریٹائرڈ پولیس سارجنٹ ہیں، وہ نیشنل لاطینو آفیسرز ایسوسی ایشن کے بانی قائدین میں سے بھی ایک ہیں
میلنڈا کیٹز کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ، کوینز کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آئندہ سال کے شروع میں بورو پریذیڈنٹ کوینز کے عہدے کےلئے سپیشل الیکشن ہوں گے، سپیشل الیکشن پارٹی بنیادوں پر نہیں ہونگے
میری کامیابی امیگرنٹ کمیونٹیز کے لئے بھی خاص اہمیت کی حامل ہو گی کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ کوینز بورو میں کوئی کسی سے پیچھے نہ رہے ۔ سب کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع دستیاب ہوں ، مرینڈا
ہمیں آنیوالے الیکشن میں بھرپور حصہ لینا چاہئیے اور اس امر کو یقینی بنانا چاہئیے کہ کوینز بورو کے لئے ایسے صدر کو منتخب کریں کہ جو کمیونٹی کی بورو ہال میں آواز بنے اور موثرنمائندگی کرے ۔کمیونٹی قائدین
نیویارک (اردو نیوز ) کوینز کی بورو پریذیڈنٹ میلنڈا کیٹز کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کوینز منتخب ہونے کے بعد ان کی جانب سے خالی ہونے والے بورو پریذیڈنٹ کوینز کے عہدے کے لئے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سابق سارجنٹ انتھونی (ٹونی ) مرینڈا Anthony (Tony) Mirandaبھی سامنے آگئے ہیں ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات اعجاز احمد شاہد اور خالد اعوان کی قیادت میں کمیونٹی کی جانب سے ٹونی مرینڈا کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیااور ان کےلئے فنڈ ریزنگ بھی کی گئی ۔
اس سلسلے میں اعجاز احمد شاہد اور خالد اعوان کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹونی مرینڈا ، ان کی اہلیہ سلوئیہ اور بیٹے نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سیف ناگرا، میاں فیاض، نعیم بٹ ، ظفرچٹھہ ، اٹارنی فارس فیاض، شکیل شیخ ، عامر رزاق، اعجاز شیخ ، چوہدری عرفان محمودگجر، محمد سلیم اور آغا صالح ،ملک خالد ، ملک جاوید ، احسن چغتائی، کاشف حسین، سردارافضل بیگ ، ظہیر احمد مہر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔تقریب میں سابق سٹیٹ سینیٹرمیں ہائریم مانسر ریٹے (Hiram Monserrate) نے بھی خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر ٹونی مرینڈا کا کمیونٹی کی مذکورہ اہم شخصیات اور ان شخصیات کا ٹونی مرینڈا سے تعارف کروایا گیا ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میلنڈا کیٹز کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ، کوینز کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آئندہ سال کے شروع میں بورو پریذیڈنٹ کوینز کے عہدے کے لئے سپیشل الیکشن ہوں گے ۔ یہ سپیشل الیکشن پارٹی بنیادوں پر نہیں ہونگے بلکہ اس میں متعددامیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا اور اکثریت کی حمایت حاصل کرنے والا آئندہ بورو پریذیڈنٹ ہوگا۔
ٹونی مرینڈا کا کہنا ہے کہ الیکشن بالخصوص سپیشل الیکشن میں اکثریت حق رائے دہی استعمال نہیں کرتی ، کم تعداد جو کہ اقلیت بنتی ہے ، میں لوگ ووٹ ڈالتے ہیں اور یو ں منتخب ہونیوالا شخص اقلیتی تعدادکی حمایت سے کامیاب ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اکثریت کو باور کروانا ہے کہ کوینز جو کہ ایک ڈائیورس بورو ہے، کے پریذیڈنٹ کے الیکشن میں ایسے شخص کو منتخب کرنا ہے کہ جو حقیقی معنوں میں کوینز کے رہنے والوں کا نمائندہ ہو اور میں سمجھتا ہوں کہ میں اس معیار پر پورا اترتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میری کامیابی امیگرنٹ کمیونٹیز کے لئے بھی خاص اہمیت کی حامل ہو گی کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ کوینز بورو میں کوئی کسی سے پیچھے نہ رہے ۔ سب کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع دستیاب ہوں ۔
واضح رہے کہ ٹونی مرینڈا نے یکم نومبر کو بورو پریذیڈنٹ کے الیکشن کےلئے اپنی پٹیشن دائر کی ہے ۔ ٹونی مرینڈا جو کہ ایک ریٹائرڈ پولیس سارجنٹ ہیں، وہ نیشنل لاطینو آفیسرز ایسوسی ایشن National Latino Officers Association کے بانی قائدین میں سے بھی ایک ہیں ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز احمد شاہد اور خالد اعوان نے کہا کہ کوینز بورو میں پاکستانی کمیونٹی ، ہزاروں کی تعدادمیں بستی ہے ۔ ان کےلئے کوینز بورو اور اس کے صدر کا عہدہ نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ اس لئے ہمیں آنیوالے الیکشن میں بھرپور حصہ لینا چاہئیے اور اس امر کو یقینی بنانا چاہئیے کہ کوینز بورو کے لئے ایسے صدر کو منتخب کریں کہ جو کمیونٹی کی بورو ہال میں آواز بنے اور موثرنمائندگی کرے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ٹونی مرینڈا ، اس معیار پر پورا اترتے ہیں ۔ ہمیں الیکشن میں ان کی ہر ممکن حمایت کرنی چاہئیے ۔
تقریب میں موجود کمیونٹی کی اہم شخصیات نے ٹونی مرینڈا کو کمیونٹی کے مسائل اور اہم امور کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی چاہتی ہے کہ کوینز بورو پریذیڈنٹ کے آفس کےلئے ایسا امیدوار منتخب ہو کہ جو امیگرنٹ کمیونٹی کی ترقی کےلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے ۔
اعجاز احمد شاہد نے تمام شرکاءکا شکرئیہ اداکیا اور کہا کہ انہوں نے ان کی عزت افزائی کی ہے اور ٹونی مرینڈا کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔
Queens Borough President Candidates Anthony (Tony) Miranda Seeks Pakistani Community Support
New York (Urdu News): November 17, 2019 – Former New York Police Department Sergeant Anthony (Tony) Miranda is also in the running for the office of Queens’s Borough President, a seat which is being vacated by Melinda Katz after electing as district attorney, Queens.
Tony Miranda’s full support has been announced by the Pakistani-American community led by prominent political and social figures, Ijaz Ahmed Shahid and Khalid Awan.
In this connection, a special event was organized by Ijaz Ahmed Shahid and Khalid Awan, attended by Tony Miranda, his wife and son.
Saif Nagra, Mian Fayyaz, Naeem Butt, Zafar Chatha, Attorney Farris Fayyaz, Shakeel Sheikh, Amir Razzaq, Ijaz Sheikh, Chaudhry Irfan Mahmood, Mohamed Salim and Agha Saleh, Malik Khalid, Malik Javed, Afzal Baig, Ahsan Chughtai, Kashif Hussain, Zaheer Ahmad Mahar, former New York state senator Hiram Monserrate and others atteneded the event.
On this occasion Tony Miranda, was introduced to community leaders.
It is noteworthy that after Melinda Katz’s District Attorney Queens elections, there would have be a special election for the position of Borough President Queens early next year. These special elections will not be on a party basis but will be contested between several.
Tony Miranda says that the majority of the electorate, especially in the special election, does not exercise the right to vote. “We have to convince the majority that in the presidential election in Queens, which is a diversion borough, we have to select a person who is truly representative of the Queens residents, and I think that I have this quality,” he said. He further said that my success would means a lot to the immigrant communities as we want no one to be left behind in Queens Borough. All have the same opportunities to move forward.
Anthony (Tony) Miranda, Borough President Queens Elections