بین الاقوامی

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے بیٹے انس سرورسکاٹش لیبر پارٹی کے نئے لیڈر منتخب

وہ برطانیہ میں کسی بڑی سیاسی جماعت کے پہلے ایسے رہنما ہیں جو سفید فام نہیں۔ انھوں نے 57.6 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ لینن کو 42.4 فیصد ووٹ ملے

سکاٹ لینڈ (اردونیوز )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے بیٹے سکاٹش لیبر پارٹی کے نئے لیڈر منتخب ہو گئے ہیں ۔انس سرور برطانیہ میں سکاٹش پارلیمنٹ کے انتخابات (6 مئی) سے قبل پارٹی کا چارج سنبھالیں گے۔وہ برطانیہ میں کسی بڑی سیاسی جماعت کے پہلے ایسے رہنما ہیں جو سفید فام نہیں۔ انھوں نے 57.6 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ لینن کو 42.4 فیصد ووٹ ملے۔
بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق انس سرور 16 سال کی عمر میں سکاٹش لیبر پارٹی کے رکن بن گئے تھے، لیکن سیاست تو پہلے ہی سے ان کے خون میں رچی بسی تھی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ سے برطانیہ منتقل ہونے والے ان کے والد چوہدری محمد سرور کو ہاوس آف کامنز کی تاریخ میں پہلا مسلمان رکن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

It is the greatest honour of my life to be elected leader of ScottishLabour, Anas Sarwar

 

 

Anas Sarwar

Related Articles

Back to top button