پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال ، ایمنسٹی انٹر نیشنل نے ویڈیوجاری کر دی

ویڈیو میں مقبوضہ کشمیر میں عوام کی ہر قسم کے کمیونیکیشن ذرائع تک رسائی پر پابندی ، سیکورٹی فورسز کی بھاری تعداد میںتعیناتی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے

نیویارک (محسن ظہیر )ایسے وقت پر کہ جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسلہ کشمیر دوبارہ زیر بحث آگیا ہے ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میںجاری کرفیو، عوام کی ہر قسم کے کمیونیکیشن ذرائع تک رسائی پر پابندی ، سیکورٹی فورسز کی بھاری تعداد میںتعیناتی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے ہیں اور صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی سنگینی سے متعلق ایک منٹ کی خصوصی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بھارت سے کہا گیا ہے کہ کشمیر کے عوام کو بھولنے کا حق دیا جائے ۔

https://www.facebook.com/amnestyglobal/videos/713969345756908/?t=1

 

Amnesty International, Kashmir

 

Related Articles

Back to top button