" "
اوورسیز پاکستانیز

”آمنا“ کے زیر اہتمام سٹیٹن آئی لینڈ میں جشن میلاد النبی ﷺ21نومبر کو منایا جائیگا

ایسوسی ایشن آف مسلم امریکنز آف نارتھ امریکہ (آمنا) کے زیر اہتمام تقریب کے پہلے مرحلے میں میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے خطابات اور حمد و نعت کا سلسلہ ہوگا

دوسرے مرحلے میں محفل سماع منعقد ہو گی جس میں پاکستان سے خصوصی طور پر آنے والے قوال حمزہ اکرم اور ہمنوا نعتیہ اور صوفیانہ کلام اپنے انداز میں پیش کریں گے

نیویارک(اردو نیوز) ایسوسی ایشن آف مسلمز آف نارتھ امریکہ(آمنا) کے شریک چیئرمین اور سرگرم کارکن قاری غلام رسول نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم کاسالانہ جشن میلاد مصطفیٰ ﷺاس سال بھی انشاءاللہ ہلٹن ہوٹل، سٹیٹن آئی لینڈ (نیویارک) میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ تقریب12ربیع الاول 21 نومبر ،بروز بدھ شام4 بجے سے رات10 بجے تک رہے گی۔
پہلے کی طرح اس سال بھی اس تقریب میں موضوعاتی تقاریر ، حمدو نعت اور عشائیے کے بعد ایک بابرکت محفل سماع( قوالی ) کا اہتمام کیاگیا ہے۔ اس کے لئے ایک نامور قوالی گروپ (حمزہ اکرم اور ہمنوا) کو باالخصوص کراچی سے مدعو کیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنی تہذیب ، اقدار اور عقائدکو برقراررکھیں ا ور یہ تعلیمات اگلی نسلوں تک پہنچائیں۔ اسی صوفیانہ انداز کو اپنائیں جس نے سالہا سال پہلے ہمارے آباﺅ اجداد کو دائرہ اسلام میں داخل کرنے کا کام کیا تھا۔
قاری غلام رسول نے مزید کہا کہ اگلی نسلوں کی صحیح تربیت ہمارا فریضہ ہے۔ اس معاشرے میں پیدا ہونے اور پلنے بڑھنے والے ہمارے بچے جب تک اپنی تہذیب اور اپنے دین سے صحیح طور پر متعارف نہیں ہوں گے تب تک ان کی تربیت مکمل نہیں ہو گی اور وہ معصومانہ انداز سے ہی سہی مگر لادینیت اور گمراہی کاشکار ہو سکتے ہیں۔تقریب میں شمولیت کیلئے کوئی ٹکٹ نہیں ہے مگر تقریب کی حرمت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے درخواست کی جاتی ہے کہ چھوٹے بچوں کو ساتھ نہ لائیں تا کہ تقریب پروقار رہے۔

Related Articles

Back to top button