امجد نواز کی قیادت میں ”انصاف ٹائیگرز“ پینل کا اعلان
امجد نواز صدر، خاور بیگ سینئر نائب صدر، خورشید احمد بھلی جنرل سیکرٹری ، زمان آفریدی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ، ضمیر احمد چوہدری انفارمیشن سیکرٹری اور ثمینہ حیدرر لیڈیز سیکرٹری کی امیدوار نامزد
نیویارک (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں امجد نواز کی قیادت میں ”انصاف ٹائیگرز“ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلان امجد نواز ، ان کے ساتھیوں اور سپورٹرز نے زوم پر ہونیوالی ایک میٹنگ میں متفقہ طور پر کیا۔ میٹنگ میں اعلان کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف نیویارک کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں امجد نواز صدر، خاور بیگ سینئر نائب صدر، خورشید احمد بھلی جنرل سیکرٹری ، زمان آفریدی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ، ضمیر احمد چوہدری انفارمیشن سیکرٹری اور ثمینہ حیدرر لیڈیز سیکرٹری کی امیدوار ہوں گی ۔میٹنگ میں چوہدری پرویز ریاض اور اکرم اعوان نے کوئی عہدہ نہ لیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ پینل کی مضبوطی ، اتحاد اور کامیابی کے لئے اپنا ہر ممکن کردارادا کریں گے ۔
اجلاس سے خطاب کرئے امجد نواز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے 750سے زائد ساتھیوں کی ممبر شپ کو یقینی بنایا ہے ۔اس تناظر میں ان کے پینل کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں ۔ امجد نواز نے کہا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے میں وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہمارا اولین ایجنڈا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو آئندہ الیکشن میں ووٹ ڈالانے کے لئے درکار سہولیات فراہم کرنے میں حکومت کے دست و بازو بنیں گے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے کہ جو اپنے ساتھیوں کو انٹرا پارٹی الیکشن کا نظام فراہم کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن میں متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں گے اور الیکشن کے بعد بھی پارٹی کو متحد کریں گے ۔اجلاس میں پی ٹی آئی نیویارک کے پرویز ریاض، اکرم اعوان ، شاہد رانجھا، عدیل گوندل ، فوزیہ چغتائی، راحیلہ فردوس، ظفر چیمہ ، چوہدری عبدالقیوم ،ندیم یوسف، حسام شکیل ، وحید سلان، خاور ملک ، وسیم سید، رضا دستگیر، نے اظہار خیال کیا اور اپنے بھرپور تعاون اور سپورٹ کا یقین دلایا ۔
Amjad Nawaz announces PTI New York “Insaf Tigers” panel