اوورسیز پاکستانیز

مکی مسجد بروکلین کے نمازی اور کمیونٹی کے سینئر رکن امین خان انتقال کر گئے

امین خان مرحوم کی نماز جنازہ منگل 27جولائی کو بعد نماز ظہر ، مکی مسجد بروکلین میں ادا کی جائے گی ،مسجد انتظامیہ سمیت کمیونٹی کا اظہار تعزیت

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین کے سینئر رکن ، مکی مسجد کے نمازی امین خان کا سوار کو یہاں انتقال ہو گیا۔مرحوم کی نماز جنازہ منگل، 27جولائی کو مکی مسجد بروکلین میںبعد نماز ظہر ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا۔ مکی مسجد کے امام سمیت مسجد انتظامیہ اور کمیونٹی کی جانب سے امین خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

امین خان مرحوم کا تعلق حیات آباد، پشاور سے تھا ۔ان کے پسماندگان میں دو بیٹے اور بیوہ شامل ہیں ۔وہ گذشتہ چالیس سے امریکہ میں مقیم تھے ۔مکی مسجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امین خان مرحوم کو دین سے بہت لگاو¿ تھا۔ وہ زندگی بھر دین کی خدمت کرتے رہے ۔

Related Articles

Back to top button