انتظار کی گھڑیاں ختم ، نیوجرسی میں آج امریکہ میں کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کا میدان سجے گا
نیوجرسی میں امریکن پریمیئر لیگ کی عظیم الشان افتتاحی تقریبآج شام شروع ہو گی ،ہ شازیہ منظور کے علاوہ جنون گروپ کے سلمان احمد کے صاحبزادے شیر جان احمد اور ٹیشر اپنے فن کا یاد گار مظاہرہ کریں گے
افتتاحی تقریب میں ٹورنامنٹ میں شریک ہونے والی ٹیمیں اور ان ٹیموں میں کھیلنے والے دنیائے کرکٹ کے بڑے نام اور کھلاڑی بھی خصوصی طور پر موجود ہونگے
بیس سے 30ستمبر تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیموں کا ایک بڑا ٹکراو¿ 27ستمبر کو ہوگا، جے میر
نیویارک (محسن ظہیرسے )انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں اور امریکن پریمیئر لیگ کے زیر اہتمام امریکہ میں کھیلے جانے والے کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کی عظیم الشان افتتاحی تقریب آج 13ستمبر کی شام کو نیوجرسی کے ”یوگی بیرا “ سٹیڈیم میں منعقد ہو گی ۔ اس رنگا رنگ تقریب میں پاکستانی کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شازیہ منظور کے علاوہ جنون گروپ کے سلمان احمد کے صاحبزادے شیر جان احمد اور ٹیشر اپنے فن کا یاد گار مظاہرہ کریں گے ۔ تقریب ٹھیک شام سات بجے شروع ہو گی جس میں فنکاروں کے علاوہ آتشبازی کے مظاہرے ، ڈرون شو سمیت رنگا رنگ تقریبات ہو ں گی ۔تقریب میں ٹورنامنٹ میں شریک ہونے والی ٹیمیں اور ان ٹیموں میں کھیلنے والے دنیائے کرکٹ کے بڑے نام اور کھلاڑی بھی خصوصی طور پر موجود ہونگے ۔
واضح رہے کہ امریکی ریاست نیوجرسی کے یوگی بیرا سٹیڈیم میں 20سے 30ستمبر تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ جاری رہے گا اور اسی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں بھی ایک عرصے کے بعد آمنے سامنے آئیں گی ۔دونوںٹیموں کا ایک بڑا ٹکراو¿ 27ستمبر کو ہوگا۔
امریکن پریمیئر لیگ کے ”اوونر “ جے میر نے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ افضال بٹ ، اسسٹنٹ کوچ باسط نیازی، پاکستانی فرنچائز ٹیم کے اوونر محمد علی اور انگلش فرنچائز ٹیم کی اوونر وکٹوریا مورگن کا کہنا ہے کہ امریکن پریمئیر لیگ کا کرکٹ ٹورنامنٹ ، امریکی تاریخ میں کرکٹ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہوگا۔
امریکن پریمئر لیگ کے جے میر کا کہنا ہے کہ امریکن پریمئیر لیگ ایک انقلابی لیگ ہے ۔ہم اس کو پائنیر کررہے ہیں ۔ پاکستانی کمیونٹی ہماری ہر ممکن سپورٹ اور حوصلہ افزائی کرے۔کمیونٹی ارکان سٹیڈیم میں آئے او ر اسے بھریں تاکہ امریکن پریمئیر لیگ ، امریکہ کی سب سے بڑی لیگ بنے اور کامیاب ہو۔
پاکستانی ٹیم کے اوونر محمد علی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کی ٹیم ہے اور سب پاکستانیوں کی ٹیم ہے ۔ ٹیم کے لئے اپنی کمیونٹی کی سپورٹ اور حوصلہ افزائی بہت اہم ہے ۔ امریکن پریمئیر لیگ نے کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم فراہم کر دیا ہے۔پاکستانی کمیونٹی اور کرکٹرز کی بھلائی اور امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کے لئے ہمیں اپنی ہر ممکن سپورٹ فراہم کرنی ہے ۔
جے میر نے کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کی ٹکٹ صرف پچاس ڈالرز کی ہے۔ ہم ”مین آف دی ٹورنامنٹ “ کو ایک بہت ہی خوبصورت سپورٹس کار ”کورویٹ“ انعام کے طور پر دیں گے ۔ امریکہ کی تاریخ میں شاید ہی کسی مین آف دی ٹورنامنٹ کو اتنا اچھا ایوارڈ دیا گیا ہو ۔
امریکن پریمئیر لیگ کے جے میر نے کہا کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے پوری ہمت سے کام کیا۔اب ہمیں ٹورنامنٹ کے دوران کمیونٹی اور کرکٹ شائقین کی بھرپور مدد ،سپورٹ اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ہم اپنے مشن پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔ ہمارا وژن یہ ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو امریکہ میں کرکٹ میں اپنا ایک پلیٹ فارم اور مقام بنانا ہے تاکہ کل کو کوئی ہمارے بچوں کو کرکٹ میں آگے بڑھنے سے روک نہ سکے ۔