پاکستاناوورسیز پاکستانیز

سفک کاؤنٹی کا یکم جولائی کو” امریکن مسلم ڈے“ قراردینا قابل ستائش ہے ، ڈاکٹر اعجاز احمد

Suffolk county decided to have July 1st as an American Muslim day. The resolution No. 1841-2022 Passes

سفک کاؤنٹی میں منظور کی جانیوالی قرارداد نمبر1841محض ایک قرارداد نہیں بلکہ ہم سب کو بطور ایک قوم متحد رکھنے کی بنیاد ہے ، ڈاکٹراعجاز احمد

APPACکے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد کی جانب سے سفک کاؤنٹی ایگزیکٹو سٹیو بیلون ، کاؤنٹی لیجسلیٹو باڈی سمیت یکم جولائی کو امریکن مسلم ڈے قراردئیے جانے کی قراردادمنظور کروانے والوں کا شکرئیہ

 

نیویارک (پ ر ) امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹراعجاز احمد نے سفک کاؤنٹی ( لانگ آئی لینڈ ) کے کاو¿نٹی ایگزیکٹو ،لیجسلیٹو باڈی بالخصوص لیجسلیٹرز مینوئیل ایٹی بین، نک کارا کاپا اور مسلم ایڈوائزی کونسل کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے اتفاق رائے سے قرارمنظور کی ہے کہ سفک کاؤنٹی میں ہر سال یکم مجولائی کو ”امریکن مسلم ڈے “ کے طور پر منایا جائے گا۔

سفک کاؤنٹی میں قرارداد نمبر 1841-2022اتفاق رائے سے منظور کی گئی جس میں یکم جولائی کو ”امریکن مسلم ڈے “ قرار دیا گیا ۔اس سلسلے میں سفک کاؤنٹی میںمنعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کے دوران APPACکے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہاکہ آج سفک کاؤنٹی اور اس کے منتخب عہدیداروں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے کہ اس عظیم کاو¿نٹی کے تمام باشندے بالخصوص امریکن مسلمز کہ وہ یہ محسوس کریں کہ وہ یہاں سے تعلق رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر اعجاز احمد کا خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ قراردادنمبر1841کے تحت سفک کاؤنٹی میں یکم جولائی کو مسلم امریکن ڈے کے طور پر منانا صرف ایک قرارداد نہیں ہے، جسے کاؤنٹی کے چارٹر میں لکھا گیا ہے، یا دستاویز کے طور پر محفوظ کیا گیا ہے، بلکہ اس کا حقیقی مفہوم ہے کہ ہم سب ایک قوم کی حیثیت سے متحد کھڑے ہیں ۔

امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی APPACکے چئیرمین نے سفک کاؤنٹی ایگزیکٹو سٹیو بیلون ،لیجسلیٹو باڈی ، ارکان لیجسلیٹو کونسل مینوئیل ایسٹی بین، نک کارا کاپا اور مسلم ایڈوائزی کونسل کا قرارداد کی منظوری میں کردار ادا کرنے پر مسلم امریکن کمیونٹی کی جانب سے شکرئیہ ادا کیا ۔

ڈاکٹر اعجاز احمد کی جانب سے سفک کاؤنٹی میں مسلم امریکن ہیلتھ کمشنر کی تعیناتی ، مسلم امریکن کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے خلاف موثراقدامات ، سفک کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مسلم امریکن کمیونٹی سے ڈیل کرنے کے حوالے سے حساسیت پر مبنی خصوصی کلاسز اور مسلم ایڈوائزی کونسل جیسے اقدامات قابل ستائش ہیں ۔

Related Articles

Back to top button