نیوجرسی میں تاریخی انٹر فیتھ افطار ڈنر، امریکی سینیٹر مینڈیز سمیت منتخب نمائندوں اور انٹر فیتھ قائدین کی بڑی تعداد شریک
نیوجرسی میں تاریخی انٹر فیتھ افطار ڈنر، امریکی سینیٹر مینڈیز سمیت منتخب نمائندوں اور انٹر فیتھ قائدین کی بڑی تعداد شریک
نیوجرسی (اردو نیوز ) امریکن مسلم کونسل کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی یہاں رائل البرٹ پیلس میں سالانہ انٹر فیتھ ڈنر ہوا جس میں یو ایس سینیٹر باب مینیڈیز ، نیوجرسی سٹیٹ کے اٹارنی جنرل ، سیکرٹری ہیلتھ سروسزسمیت منتخب حکام اور انٹر فیتھ قائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے قائدین و اعلیٰ منتخب امریکی حکام نے نہ صرف مسلم امریکن کمیونٹی کے ساتھ ملکر روزہ افطار کیا بلکہ انہیںاس موقع پر دین اسلام کی تعلیمات اور روزہ کے تقویٰ ،پرہیز و غریب افراد کی بھوک و افلاس کی کیفیات و احساسات کو سمجھنے اور انسانیت کے دکھ و درد میں شریک ہونے کے فلسفے کے اہم پہلوو¿ں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
افطار پارٹی کے اہتمام میں مسلم کونسل کے سیم ابرار خان اور داکٹر زبیر سمیت ان کے ساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا۔مسلم کونسل کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے ۔امریکی منتخب نمائندوں نے مسلم امریکن کمیونٹی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ امریکہ میں مسلم امریکن کمیونٹی سمیت کسی بھی کمیونٹی کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی امتیازی سلوک روا نہ رکھا جائے ۔
افطار ڈنر میں اہم شخصیات کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں ایوارڈز بھی پیش کئے گئے ۔