خبریں

پاک سعودی تعلقات ہمیشہ سے تاریخی اور مستحکم رہے ہیں، سفیر بلال اکبر

سعودی عرب میں تعینات نئے پاکستانی سفیر جنرل (ر) بلال اکبر کی پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات ، سفارتخانے کی جانب سے کمیونٹی کےلئے ہر ممکن کردار کی یقین دہانی

ریاض ( وسیم خان ) سعودی عرب میں تعینات ہونے والے نئے پاکستانی سفیر جنرل (ر)بلال اکبر نے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات ہمیشہ سے تاریخی اور مستحکم رہے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید پائیدار بنیادوں پر استوار ہو رہے ہیں۔ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہونے والی تعارفی ملاقات میں سفیر پاکستان لیفٹنٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے کہا ہے کہ ان کی ترجیحات میں پہلی ترجیح پاکستانی ورکرز کے مسائل کو حل کرنا ہے کیونکہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں جو دیار غیر میں رہ کر پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں۔ اسکے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ملکر رفاعی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔
پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے سفیر پاکستان نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات ہمیشہ سے اہمیت کے حامل رہے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ بتدریج مستحکم ہو رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارا روحانی رشتہ ہے اور دل و جان سے اس مقدس رشتے کی پاسداری ہمارا حقیقی فرض ہے۔ تمام سیاسی سماجی جماعتوں کے سربراہان نے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر بات کی جن پر سفیر پاکستان نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ میٹنگ میں پاکستانی کمیونٹی نے بھی اپنے بھر پور تعاون کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لیفٹنٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے سعودی عرب میں سفیر کا عہدہ سنبھال لیا

Related Articles

Back to top button