پاکستانخبریں

سفیر رضوان سعید شیخ کی “APAG” کے استقبالیہ میں شرکت، نیو یارک میں ”علامہ اقبال ایونیو“کا دورہ

Ambassador Rizwan Saeed Sheikh Attends APAG Reception, Visits "Allama Iqbal Avenue" in New York

علی رشید کے استقبالیہ میں ممتاز مقامی رہنماوں کے علاوہ سٹیٹسینیٹر جان لو، نیویارک اسمبلی کے رکن ڈیوڈ ویپرین اور کونسل رکن لنڈا لی سمیت اہم کمیونٹی قائدین کی شرکت
سفیر پاکستان نے ایونیو کے نام کو پاکستان کے قومی شاعر سے منسوب کرنے کو علامہ اقبال کی شخصیت اور نیو یارک سٹی میں پاکستان کے ورثے کو خراج تحسین پیش کرنے کے اقدام کے طور پر سراہا

Ambassador Rizwan Saeed Shaikh, Ali Rashid, APAG , New York
Ambassador Rizwan Saeed Shaikh, Ali Rashid, APAG , New York

نیویارک (محسن ظہیرسے ) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ” امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ“(APAG) کے پریذیڈنٹ علی رشید کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے اور استقبالیہ میں میں شرکت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ قونصل جنرل نیویارک عامر احمد اتوزئی بھی موجود تھے۔ تقریب میں ”اے پیگ “ کے بورڈ ممبرز کے علاوہ کمیونٹی کی اہم شخصیات اور نیویارک کے سٹیٹ سینیٹر جان لیو، نیویارک اسمبلی کے رکن ڈیوڈ ویپرین اور کونسل رکن لنڈا لی بھی شریک تھیں۔رضوان سعید شیخ استقبالیہ میں شرکت کے لئے پہنچے تو علی رشید نے اپنے ساتھیوں کئے ہمراہ انہیں خوش آمدید کہا اور ”امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ “ کی پاکستانی امریکن کمیونٹی اور پاکستان کے لئے خدمات کے بارے میں آگاہ کیا ۔
علی رشید نے سفیر پاکستان کا منتخب امریکی قائدین سے بھی تعارف کروایا اور نیویارک سٹیٹ اسمبلی اور سینٹ میں ”یوم قرار داد پاکستان “ قرار دئیے جانے سمیت دیگر اہم خدمات کے بارے میں آگاہ ۔ سفیر رضوان سعید شیخ نے نیویارک سٹیٹ سینیٹر اور اسمبلی مین اور کونسل وومین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکی معاشرے میں پاکستانی ورثے اور شناخت کو فروغ دینے میں امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کی کوششوں کو سراہا ا اور پاکستانی امریکی کمیونٹی کے لیے تعلیمی، معاشی اور سماجی مواقع کو بڑھانے کے لیے مقامی نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اپنے دورے کے دوران، سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکی پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے عہدیداران کے ساتھ رچمنڈ ہل، کوئنز میں ”علامہ اقبال ایونیو“کا بھی دورہ کیا۔ سفیر پاکستان نے ایونیو کے نام کو پاکستان کے قومی شاعر سے منسوب کرنے کو علامہ اقبال کی شخصیت اور نیو یارک سٹی میں پاکستان کے ورثے کو خراج تحسین پیش کرنے کے اقدام کے طور پر سراہا ۔ انہوں نے اس حوالے سے امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ (اے پیگ ۔APAG)کی کاوشوںکوسراہا۔

Ambassador Rizwan Saeed Shaikh, Ali Rashid, APAG , New York
Ambassador Rizwan Saeed Shaikh, Ali Rashid, APAG , New York

Ambassador Rizwan Saeed Sheikh Attends APAG Reception, Visits “Allama Iqbal Avenue” in New York

Related Articles

Back to top button