امریکہ میں نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
Ambassador Rizwan Saeed Sheikh Officially Assumes Role as Pakistan's Envoy to the United States, Emphasizes Strengthening Pak-US Relations and Diaspora Engagement
رضوان سعید شیخ کو سردار مسعود احمد کی جگہ واشنگٹن میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا ہے ۔ ان کا شمار کیرئیر ڈپلومیٹ کے طور پر ہوتا ہے
نیویارک ( اردونیوز ) امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے باضابطہ طور پر واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اپنے پہلے دن میں، انہوں نے سفارتخانے کے افسران اور امریکہ بھر کے پاکستانی قونصل خانوں کے افسران کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ سفیر رضوان سعید شیخ نے نتیجہ خیز سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا، جس کا مقصد پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط کرنا اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مضبوط تعلقات بنانا ہے۔
واضح رہے کہ رضوان سعید شیخ کو سردار مسعود احمد کی جگہ واشنگٹن میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا ہے ۔ ان کا شمار کیرئیر ڈپلومیٹ کے طور پر ہوتا ہے ۔
افسران سے بات چیت کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ گذشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے پرمحیط پاک امریکہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ جہتی پاک امریکہ تعلقات کا فروغ خصوصاً معاشی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنا اور عوامی روابط کا فروغ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی وطن عزیز کا بیش قیمت اثاثہ ہے۔
پاکستانی کمیونٹی نے اپنی محنت اور لگن کے ذریعے نہ صرف اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے بلکہ یہ پاک امریکہ تعلقات کی سب سے مضبوط کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کی خدمت اور ان کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن کوشش کو یقینی بنایا جائے۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ نتائج پر مبنی سفارتکاری کے لئے تمام تر توانائیاں برؤے کار لائی جائیں۔
گذشتہ روز واشنگٹن پہنچنے پر سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور ایمبیسی کے افسران نے ان کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔
Ambassador Rizwan Saeed Sheikh Officially Assumes Role as Pakistan’s Envoy to the United States, Emphasizes Strengthening Pak-US Relations and Diaspora Engagement