سفیر منیر اکرم ”legend “سفارتکار ہیں، نیویارک میں عظیم الشان استقبالیہ، خدمات کو خراج تحسین
Farewell Reception for Ambassador Munir Akram in New York | Honoring His Diplomatic Legacy

سفیر منیر اکرم ”legend “سفارتکار ہیں، نیویارک میں عظیم الشان استقبالیہ، خدمات کو خراج تحسین
آصف جمال کا صحافتی برادری کے ساتھ مل کر سفیرمنیر اکرم اور UNمیں نئے مستقبل مندوب عاصم افتخار کے اعزاز میں عظیم الشان استقبالیہ
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سبکدوش ہونیوالے مستقل مندوب منیر اکرم کے اعزاز میں الوداعی استقبالیہ دیا گیا ، ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اورنئے مستقبل مندوب ایمبیسیڈر عاصم افتخار احمد کو خوش آمدید بھی کہا گیا۔نیویارک میں منعقدہ اس استقبالیہ جس میں دونوں سفیروں نے ایک ساتھ شرکت کی ، کا اہتمام سینئر صحافی ، اے آر وائی یو ایس اے کے سی او او آصف جمال نے کیا جس میں پاکستانی امریکن پرنٹ اینڈ الیکٹرونک میڈیا کے علاوہ پاکستان مشن کے نائب مستقل مندو ب عثمان جدون، قونصلر پریس امانت علی اور قونصل جنرل نیویارک عامر احمد اتوزئی نے خصوصی شرکت کی ۔ استقبالیہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں ۔

استقبالیہ میںشرکت کے لئے منیر اکرم اور عاصم افتخار پہنچے تو آصف جمال نے ان کا ساتھی صحافیوں کے ساتھ پر تپاک استقبال کیا ۔ استقبالیہ سے خطاب کے دوران آصف جمال نے اپنی اور پاکستانی امریکن پرنٹ اینڈ الیکٹرونک میڈیا کی جانب سے منیر اکرم اور عاصم افتخار کو خوش آمدید کہا ۔آصف جمال کا کہنا تھا کہ منیر اکرم کی خدمات قابل ستائش ہیں اور ان کے پاکستان اور عالمی سطح پر مثبت اثرات ایک عرصے تک مرتب ہوتے رہیں گے ۔
سفیر منیر اکرم کی جانب سے آصف جمال اور صحافی برادری کا عزت افزائی اور پذیرائی خصوصی شکرئیہ ادا کیا گیا ۔ منیر اکرم نے اپنے پانچ سے زائد دہائیوں پر مشتمل ڈپلومیٹک کیرئیر ، تجربات اور مشاہدات شرکاءکے ساتھ شئیر کئے ۔ منیر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اقوام عالم کے اہم امور کا احاطہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں مشرقی اور مغربی محاذوں پر بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے جن سے ہمیں ایک جامع اور دور اندیش پالیسی کے تحت نبرد آزما ہونا ہوگا، اور ہمارے سفارتکاروں کو اقوام متحدہ اور مشن سے اپنی گورنمنٹ کو گائیڈ کرنا ہوگا کہ وہ صحیح فیصلے کریں۔

منیر اکرم کی جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے سفیر عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ایمبیسیڈر منیر اکرم ایک ”لی جنڈ “ (legend) ہیں اور دنیا میں جب بھی عظیم سفارتکاروں کا ذکرہوتا ہے تو منیر اکرم کا نام ضرور لیا جاتا ہے۔ تقریب سے خطاب کے دوران نائب مستقبل مندوب عثمان جدون اور قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی کی جانب سے بھی منیر اکرم کو ایک رہنما سفارتکار قرار دیتے ہوئے ، ان کے ساتھ خدمات انجام دینے پر فخر کا اظہار کیا گیا۔
استقبالیہ سے خطاب کے دوران سینئر صحافیوں افتخار چوہدری عظیم میاں اور عارف منصوری سمیت دیگر تمام صحافیوں کی جانب سے بھی منیر اکرم کی سفارتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور سفیر اکرم کی نمایاں خدمات میں سے ایک ان کا جرات مندانہ اور اصولی مو¿قف ہے جو انہوں نے کشمیر کے مسئلے اور فلسطینی جدوجہد کے حوالے سے اپنایا۔ وہ ظلم و جبر کے خلاف ایک توانا آواز رہے ہیں اور عالمی سطح کے اعلیٰ فورمز پر مسلسل کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالتِ زار کو اجاگر کرتے رہے ہیں۔ انصاف، انسانی حقوق، اور خود ارادیت کے حق کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی ان تمام افراد کے لیے امید کی کرن رہی ہے جو اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
تقریب میں شریک پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات کی جانب سے منیر اکرم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔تقریب کے آخر میں آصف جمال نے نیویارک کی تمام صحافتی کمیونٹی کے ساتھ مل کر منیر اکرم کو ان کی خدمات کے اعزاز کے طور پر خصوصی ایوارڈ بھی پیش کیا ۔
Farewell Reception for Ambassador Munir Akram in New York | Honoring His Diplomatic Legacy