" "
بین الاقوامیاوورسیز پاکستانیز

سفیر مسعود خان 13جولائی کو پاکستان واپس روانہ ہونگے

Farewell Reception for Ambassador Masood Khan: Departing for Pakistan on July 13th

سبکدوش ہونیوالے پاکستانی سفیر مسعود خان 13جولائی ہفتہ کو پاکستان روانہ ہو رہے ہیں

نیویارک ( محسن ظہیر ) امریکہ میں سبکدوش ہونیوالے پاکستانی سفیر مسعود خان 13جولائی ہفتہ کو پاکستان روانہ ہو رہے ہیں ۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں واشنگٹن ڈی سی میں تعینات ہونے والے مسعود خان ، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور وزیر اعظم شہباز شریف کے ادوار میں واشنگٹن میں سفارتی ذمہ داریاں نبھاتے رہے تاہم اب حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی جگہ امریکی دارالحکومت میں نیا سفیر لایا جائے۔ دفتر خارجہ پاکستان کے سینئر سفارتکار رضوان سعید شیخ کو مسعود خان کی جگہ امریکہ میں نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے ۔

Abassador Masood Khan
Abassador Masood Khan

سفیر مسعود خان کی امریکہ سے روانگی کے بعد نامزد سفیر رضوان سعید شیخ واشنگٹن ڈی سی آئیں گے تاہم پاکستانی سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سفیر کی واشنگٹن آمد کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔ مسعود خان کی وطن واپس روانگی کے بعد پاکستانی سفارتخانے واشنگٹن ڈی سی میں چار ج ڈی افئیرز قاسم محی الدین ، قائمقام سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور نئے سفیر کی آمد تک فرائض انجام دیتے رہیں گے ۔

پاکستانی سفارتخانے میں سفیر مسعود خان کے اعزازمیں الوداعی استقبالیہ دیا گیا میں ایمبسی کے اعلیٰ حکام اور سٹاف ممبرز نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مسعود خان نے اپنے سٹاف کا شکرئیہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے الیکشن اور الیکشن آڈٹ کے حوالے سے قرار داد کی منظوری کے بعد مسعود خان مختلف حلقوں میں تنقید کی زد میں رہے ۔ امریکہ میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) جہاں واشنگٹن ڈی سی میں لابنگ سمیت دیگر حوالوں سے سرگرم عمل ہے ، کے حوالے سے نئے سفیر کو بھی چیلنج درپیش ہونگے۔

Abassador Masood Khan, farewell
Abassador Masood Khan, farewell

 

Farewell Reception for Ambassador Masood Khan: Departing for Pakistan on July 13th

Related Articles

Back to top button