امریکی سینٹ کی جانب سے پاکستا ن کے لئے نامزد امریکی سفیر کی تقرری کی توثیق
واشنگٹن میں پاکستانی سفیر ڈاکٹراسد مجید خان کی جانب سے بھی ڈونلڈ بلوم کو ان کی تقرری کی مبارکباد دی گئی ہے
واشنگٹن (محسن ظہیر سے )امریکی سینٹ کی جانب سے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کے لئے نامزد امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی تقرری کی توثیق کر دی گئی ہے ۔ یہ اعلان امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیا گیا ۔سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے لئے نامزد امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو ان کی تقرری کی توثیق کی مبارک ہو ۔ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری علاقائی سلامتی ، تجاورت ، سرمائیہ کاری ، ماحولیاتی بحران اور انسانی حقوق سمیت دیگر امور کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔
Congratulations to Donald Blome on being confirmed by the Senate as our next Ambassador to Pakistan! Partnership with Pakistan is key to progress on regional security, trade and investment, the climate crisis, and human rights. 🇺🇸 🇵🇰 pic.twitter.com/2RFgToXj2A
— State_SCA (@State_SCA) March 2, 2022
واشنگٹن میں پاکستانی سفیر ڈاکٹراسد مجید خان کی جانب سے بھی ڈونلڈ بلوم کو ان کی تقرری کی مبارکباد دی گئی ہے ۔
Let me also join in congratulating Amb Blome on his confirmation as the next US Ambassador to Pakistan. We look forward to working closely with him in further strengthening Pak-US partnership. @PakinUSA @State_SCA https://t.co/7E2Hqadeay
— Asad M. Khan (@asadmk17) March 3, 2022