سفیر اسد مجید کی قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ
قومی سلامتی کمیٹی کا شہباز شریف کی قیادت میں اجلاس، سروسز چیف بھی شریک
اسلام آباد (اردو نیوز) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہونیوالے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی اور مبینہ امریکی دھمکی کے بارے میں بریفنگ دی
اجلاس میں اہم قومی امور بھی زیر غور آئے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ خفیہ اداروں نے مراسلے کی تحقیقات کیں جس کے دوران انہیں غیر ملکی سازش کے ثبوت نہیں ملے
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امریکا میں سابق سفیر اسد مجید خان نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر بریفنگ دی۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں پہلے امریکا میں سابق پاکستانی سفیر نے ٹیلی گرام کے مندرجات پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔
اعلامیے کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے ٹیلی گرام موصول ہوا، سیکیورٹی اداروں کی تحقیقات کا نتیجہ نکلا کہ کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی۔