سودی نظام بچانے کےلئے حکومتی رٹ کیخلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے ، زبیر احمد ظہیر
حکومتی اقداما ت پر جتنا احتجاج اور مذمت کی جائے کم ہے ، حکمران قہر خداوندی کو دعوت دے رہے ہیں ، سربراہ اسلامی جمہوری اتحاد
سربراہ اسلامی جمہوری اتحاد ع؛امہ زبیر احمد ظہیر کی نیویارک میں علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے ڈائریکٹرز جاوید چیچی اور بین المذاہب امن کمیٹی کے مشتاق احمد کمبوہ سے ملاقات
نیویارک (اردونیو ز ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر سودی نظام کے حق میں سپریم کورٹ میں حکومتی رٹ کے خلاف مذہبی جماعتوں اور پاکستانی عوام کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تحریک اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے زیر انتظام مل گیر سطح پر چلائے جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقداما ت پر جتنا احتجاج اور مذمت کی جائے کم ہے ، حکمران قہر خداوندی اور عاشقان رسول کے غلاموں کے غیض و غضب کو دعوت دے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے ڈائریکٹر چوہدری جاوید احمد چیچی اور بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب کے کوارڈی نیٹر مشتاق احمد کمبوہ کے ساتھ یہاں کمیونٹی سنٹر میں ملاقات کے دوران کیا ۔
علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا یہ عمل اللہ تعالیٰ کے ساتھ کھلی جنگ کے مترادف ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سمجھ نہیںآرہا کہ موجودہ حکمران کیسے مسلمان ہیں ؟ اور ان کا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کریم ﷺ کے ساتھ کیسا رشتہ ہے !!!
علامہ زبیر احمد ظہیر نے مزید کہا کہ حکمران خود کو مسلمان بھی کہتے ہیں او ر سودی نظام کو بچانے کے لئے اقدامات بھی کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی میاں نواز شریف کی سپریم کورٹ میں اپیل کی وجہ سے سودی نظام بچا ہو ا تھا اور پھر ایک بار مسلم لیگ (ن) کے ہی دور میں اس نظام کو بچانے کے لئے سپریم کورٹ میں اپیلیں کی جا رہی ہیں ۔
علامہ زبیر احمد ظہیر امریکہ کے نجی دورے پر ہیں ، وہ یہاں کچھ عرصہ قیام کریں گے ۔