پاکستان
علامہ رضاؤالدین صدیقی نیویارک میں انتقال کرگئے
علامہ رضاؤالدین صدیقی دل کے آپریشن کے بعد صحت یاب نہیں ہوسکے، تدفین بھیرہ شریف میں ہوگی

نیویارک(اردو نیوز) معروف عالم دین ، زاویہ انٹرنیشنل کے سربراہ علامہ رضاؤالدین صدیقی نیویارک میں انتقال کر گئے
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ۔
مرحوم دل کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔ ان کے دل کا بروکلین نیویارک میں آپریشن بھی ہوا لیکن وہ مکمل طور پر صحت یاب نہ ہوسکے اور ہفتے کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔
مرحوم کی نماز جنازہ بروکلین میں ادا کی جائے گی جس کے بعد جسد خاکی کو بھیرہ شریف بھجوایا جائیگا جہاں انہیں سپرد خاک کیا جائیگا ۔
اردو نیوز