بین الاقوامی

ڈپٹی انسپکٹر ایلیسن ایسپو زیٹو کا استعفیٰ دیکر لیفٹنٹ گورنر نیویارک کا الیکشن لڑنے کا اعلان

ایلیسن ایسپو زیٹو ، نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے گڑھ کونی آئی لینڈ کے70پریسنٹ کی کمانڈنگ آفیسر تھیں ، ریپبلکن پارٹی سے طبع آزمائی کریں گی

نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے گڑھ کونی آئی لینڈ کے 70پریسنٹ کی کمانگ آفیسر ایلیسن ایسپوزیٹو نے پولیس ڈیپارٹمنٹ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو خیر باد کہہ دیا ہے ۔ایلیسن ایسپوزیٹو نے پولیس ڈیہپارٹمنٹ کو خیر باد کہتے ہوئے میدان سیاست میں قدم رکھ لیا ہے اور نیویارک سٹیٹ کی لیفٹنٹ گورنر کی امیدوار بن گئی ہیں ۔

انہیں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنر نیویارک کے امیدوار لی زیلڈن نے اپنا لیفٹنٹ گورنر کا امیدوار نامزد کیا ہے۔
ایلیسن ایسپوزیٹو کے عہدہ اور پولیس ڈیپارٹمنٹ چھوڑنے کی خبر نے ان کے ساتھیوں کو سرپرائز کر دیا تاہم ان کے ساتھیوں کی جانب سے ان کے نئے سیاسی کیرئیر میں ان کے لئے پرخلوص تمناوں کا اظہار کیا گیا ہے۔

 

 

Related Articles

Back to top button