پاکستان

شاہ محمود قریشی کے دورہ امریکہ کے بعد امریکی نائب وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئیں

پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گی اور پاک،امریکا تعلقات، افغان مفاہمتی عمل پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد (اردو نیوز ) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ امریکہ کے بعد امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں ۔امریکا کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور ایلس ویلز سری لنکا اور بھارت کے بعد 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایلس ویلز اس دورے میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گی اور پاک،امریکا تعلقات، افغان مفاہمتی عمل پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : افغان امن عمل پر ہونیوالی پیش رفت کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خصوصی ویڈیو بیان
ملاقاتوں میں پاکستانی قیادت ان ملاقاتوں میں مسئلہ جموں و کشمیر اور مقبوضہ خطے میں بھارت کے غاصبانہ اقدامات کا معاملہ اٹھائے گی اور اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال خصوصاً امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی پر بھی گفتگو ہو گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں گے اور کرفیو کے خاتمے پر زور دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکی اعلیٰ سفارت کار سے بھارت میں متنازع شہریت بل، جنوبی ایشیا میں کشیدگی پر بھی بات ہوگی اور بھارت میں ہندتوا راج، مسلمان مخالف نفرت انگیز اور پرتشدد کارروائیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔خیال رہے کہ ایلس ویلز جنوبی ایشیا کے دورے میں پہلے مرحلے میں 13 جنوری کو سری لنکا پہنچی تھیں جس کے بعد 15 جنوری کو بھارت کے دورے پر آگئی تھیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی جانب سے مستقل اشتعال انگیزی پر عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ نہ رکا تو پاکستان کے لیے خاموش رہنا مشکل ہو جائے گا۔
دفتر خارجہ سے 10 جنوری کو جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایلس ویلز 2019 میں امریکا اور بھارت کے کامیاب مذاکرات کے بعد امریکا،بھارت کی اسٹریٹجک گلوبل پارٹنر شپ کو آگے بڑھانے کے لیے بھارتی حکام سے ملاقات بھی کریں گی جبکہ تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گی۔
دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد بھی دورہ پاکستان میں ان کے ہمراہ ہوں گے۔
ایلس ویلز نے اس سے قبل گزشتہ برس اپریل میں امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کے ہمراہ اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔

Chief US diplomat for South Asian affairs, Alice Wells visits Pakistan

Related Articles

Back to top button