پاکستان

سفیر علی جہانگیر صدیقی بنام پاکستانی امریکن کمیونٹی

پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات کی بہتری اور فروغ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کا تعاون درکار ہے

واشنگٹن ڈی سی (اردو نیوز ) امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے کے لئے امریکا میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سے تعاون مانگ لیا۔ پاکستانی برادری کے بااثر اور سرکردہ ارکان کے نام سرکاری خط میں پاکستانی سفیر نے تارکین وطن کے تعاون سے بڑے اور دوررس مقاصد کے حصول کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں بڑی بہتری کی گنجائش ہے۔ اس حوالے سے اپنی ترجیحات کا تعین کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ انہوں نے پورے اعتماد کے ساتھ ذمہ داریوں کا چیلنج قبول کیا ہے اور ہم مل کر ہی مطلوبہ مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں پاکستانی برادری پر بھروسہ کروں گا۔ جس سے امریکی قومی دھارے میں نمایاں اور اہم جگہ حاصل کرلی ہے۔ ہمارے نوجوان بڑے متحرک اور تعلیم یافتہ اور مستقبل کی ا±مید ہیں۔ علی جہانگیر صدیقی کو ابھی اسناد سفارت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کرنے ہیں۔ انہوں نے اعزاز احمد چوہدری کی جگہ لی ہے۔ انہوں نے جاتے ہوئے علی جہانگیر صدیقی کو مشورہ دیا کہ وہ ان کی طے کردہ رفتار کو جاری رکھیں۔

Related Articles

Back to top button