" "
بین الاقوامی

نیویارک میں ڈیموکریٹ پارٹی کو جھٹکا، جو کرولی پرائمری الیکشن ہار گئے

پہلی بار الیکشن لڑنے والی 28سالہ ڈیموکریٹ سوشلسٹ الیگزینڈرا اوکیسیو کورٹز نے الیکشن جیت کر میدان مار لیا

نیویارک (محسن ظہیر، اردو نیوز ) ڈیموکریٹ پارٹی کے 26جون کو ہونیوالے پرائمری الیکشن میں پارٹی کو بڑا جھٹکا نیویارک میں پہنچا جہاں گذشتہ دس ٹرم سے منتخب ہونیوالے کانگریس مین جو کراولی کو پہلی بار الیکشن لڑنے والی صرف 28سالہ ڈیموکریٹ سوشلسٹ الیگزینڈرا اوکیسیو کورٹز نے شکست دے دی ۔
جو کراولی جو کہ ایوان نمائندگان میں سینارٹی کے لحاظ سے ڈیموکریٹ پارٹی کے چوتھے سینئر لیڈر اور مستقبل کےلئے سپیکر کے امیدوار تھے ، کی شکست کو سیاسی پنڈت پارٹی کے لئے بڑا اپ سیٹ قرار دے رہے ہیں دوسری جانب پرائمری میںکامیاب ہونے والی الیگزینڈرا اوکیسیو کورٹز اگر منتخب ہو جاتی ہیں تو وہ منتخب ہونیوالی پہلی کم عمر خاتون کانگریس ویمن ہونگی۔
واضح رہے کہ کانگریس مین جو کرولی کا شمار نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے قریبی ارکان کانگریس میں ہوتا تھا ۔ ان کے حلقہ نیابت میں بڑی تعداد میں پاکستانی امریکن کمیونٹی رہتی ہے ۔
پرائمری الیکشن میں پاکستانی کمیونٹی بھی جو کرولی اور الیگزینڈرا اوکیسیو کورٹز کی انتخابی مہم کے دوران تقسیم ہو گئے اور کمیونٹی کے بعض ارکان الیگزینڈرا اوکیسیو کورٹزکی پرائمری میں سپورٹ کررہے تھے ۔ ان ارکان نے الیگزینڈرا اوکیسیو کورٹز کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ کانگریس ویمن منتخب ہونے کی صورت میں وہ ایوان نمائندگان میں امیگرنٹ کمیونٹی کے حق میں موثر آواز ثابت ہو ں گی ۔
نیویارک سے پرائمری الیکشن میں حکیم جیفریز اور جیرلڈ نیڈلر بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں ۔ ایوٹ کلارک،ایلیٹ اینگل سمیت دیگر ڈیموکریٹس بھی پرائمری جیت گئے ، سٹیٹن آئی لینڈ سے سابق کانگریس مین مائیکل گرم کی دوبارہ کانگریس میں پہنچنے کی کوشش ناکام، ڈانڈانو ون جیت گئے ۔کانگریشنل ڈسٹرکٹ 12سے موجودہ کانگریس ویمن کیرولائین میلونی کو چیلنج کرنیوالے بھارتی نژاد امریکی سورج پاٹیل 16ہزار سے زائد ووٹ لینے کے باوجود کامیاب نہ ہو سکے ۔دریں اثناءلانگ آئی لینڈ کے کانگریشنل ڈسٹرکٹ 3سے لیوبا شرلی نے بھی میدان مار لیا اور ڈیوین گریگری کو شکست دے دی ۔لیوبا شرلی کا مقابلہ اس حلقے میں ریپبلکن پیٹر کنگ سے ہوگا۔
بنگلہ دیشی امریکن میزان چوہدری کانگریس کے لئے پرائمری الیکشن ہارگئے۔میزان چوہدری نے 592 جبکہ انکے مدمقابل مظبوط ترین ڈیموکریٹک حریف گریگوری میکس نے 5348 ووٹ حاصل کئے۔ میزان چوھدری نے اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔جبکہ انکے حامیوں کا کہنا ہے انہوں نے مسلم اور ساو¿تھ ایشین کمیونٹیز کے لئے راستہ کھول دیا ہے کہ وہ بھی کانگریس جیسے ایوان کے لیے میدان میں آسکتے ہیں۔

 

Congressman Crowley Statement on Election Results
(Queens, NY) – Congressman Joe Crowley (D-Queens, the Bronx) issued the following statement on the primary election results:

“It has been the honor of a lifetime to represent Queens and the Bronx. I am proud of the race we ran and, more importantly, proud of all of the work we’ve done to advance this community. I want to congratulate Ms. Ocasio-Cortez on her victory tonight. I look forward to supporting her and all Democrats this November. The Trump administration is a threat to everything we stand for here in Queens and the Bronx, and if we don’t win back the House this November, we will lose the nation we love. This is why we must come together. We will only be able to stop Donald Trump and the Republican Congress by working together, as a united Democratic Party.”

Related Articles

Back to top button