" "
پاکستانبین الاقوامی

امریکی ریاست الاباما میں شوٹنگ کا واقعہ، چار ہلاک

الاباما کے شہر ڈیڈ ویل میں شوٹنگ کا واقعہ رات پونے گیارہ بجے کے قریب برتھ ڈے پارٹی میں پیش آیا، پولیس حکام

الاباما(اردونیو ز) امریکی ریاست الاباما میں ماس شوٹنگ کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے۔ الاباما کے شہر ڈیڈ ویل میں منعقد ہونیوالی ایک برتھ پارٹی میں ہونیوالی شوٹنگ میں چارافراد ضاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این سمیت دیگر میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شوٹنگ کا واقعہ رات پونے گیارہ بجے کے قریب پیش آگیا۔سارجنٹ جیریمی برکٹ کے مطابق شوٹنگ کا واقعہ برتھ ڈے پارٹی میں پیش آیا۔

حکام کی جانب سے واقعہ کی مزید تفصیلات بیان کرنے سے معذرت کی گئی ہے ۔ ڈیڈ ویل پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ہم جس افسوسناک واقعہ سے ڈیل کررہے ہیں، کسی بھی کمیونٹی کے ساتھ ایسا واقعہ پیش نہیں آنا چاہئیے ۔

الاباما کے گورنر کی جانب سے بھی واقعہ پر تشدید افسوس کا اظہار کیا گیا اور متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹی سے تعزیت کی گئی ہے ۔

اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button