الفلاح فاونڈیشن کے زیر اہتمام بھارت میں قربانی کا پروگرام
اس سال بھی متعدد ریاستوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا جائےگا،کمیونٹی سے کار خیر میں بھرپور حصے کی درخواست ہے ،امام ظفیر علی کی مسلم امریکن کمیونٹی سے استدعا
نیویارک (اردونیوز ) الفلاح فاونڈیشن نیویارک کی جانب سے حسب سابق اس سال بھی بھارت میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا جا رہاہے جس کا مقصد مستحق اور ضرورت مند افراد کو خوشیوں میںشریک کرنااور ان کی مدد کرنا ہے ۔الفلاح فاو¿نڈیشن نیویارک کے ڈائریکٹر امام حافظ ظفیر علی کا اپنے ایک خصوصی بیان میںکہنا ہے کہ گذشتہ سال بھی الفلاح فاو¿نڈیشن کے زیر اہتمام انڈیا کی متعدد ریاستوں میں گوشت تقسیم کیا گیا ۔ انہوںنے کمیونٹی سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ اس کار خیر میں دل کھول کر حصہ ڈالیں اور فاو¿نڈیشن کی فاو¿نڈیشن کی فلاحی و انسانی خدما ت کو بڑھ چڑھ کر سپورٹ کریں ۔امام ظفیر علی نے مزید کہا کہ مسلم امریکن کمیونٹی نے پہلے بھی الفلاح فاو¿نڈیشن کی خدمات خلق کی سرگرمیوں کو بہت سپورٹ کیا اور بڑھ چڑھ کر حصہ کیا اور مدد کی ۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ اس سال بھی کمیونٹی کی جانب سے مدد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج پہلے سے زیادہ دکھی انسانیت کو ہماری مدد کی ضرورت ہے ۔