دو سال کی عمر میں کراچی سے امریکہ آنیوالے افضل برلاس کی نیوجرسی سٹیٹ اسمبلی مین بننے کی کہانی
کراچی سے لے کر نیوجرسی تک افضل برلاس کی سیاسی کیرئیر اور اس کی کامیابی کی کہانی ان کی اٹھارہ سال کی عمر سے امریکی سیاسی نظام اور ریپبلکن پارٹی سے وابستگی اور پھر سیاسی کردار کا تسلسل ہے
دو سال کی عمر میں کراچی ( پاکستان ) سے والدین کے ہمراہ امریکہ آنے والے والے افضل برلاس ( المعروف ایل برلاس) 42سال کی عمر میں امریکی ریاست نیوجرسی کے سٹیٹ اسمبلی مین منتخب ہو گئے ہیں
نیوجرسی ( محسن ظہیر سے ) دو سال کی عمر میں کراچی ( پاکستان ) سے والدین کے ہمراہ امریکہ آنے والے والے افضل برلاس ( المعروف ایل برلاس) 42سال کی عمر میں امریکی ریاست نیوجرسی کے سٹیٹ اسمبلی مین منتخب ہو گئے ہیں ۔کراچی سے لے کر نیوجرسی تک افضل برلاس کی سیاسی کیرئیر اور اس کی کامیابی کی کہانی ان کی اٹھارہ سال کی عمر سے امریکی سیاسی نظام اور ریپبلکن پارٹی سے وابستگی اور پھر سیاسی کردار کا تسلسل ہے ۔
افضل برلاس کے والد امپورٹ ایکسپورٹ کے بزنس سے وابستہ تھے جن کا انتقال ہو گیا تھا جبکہ والدہ ایک ریٹائرڈ کیشئیر ہیں جو کہ ہول فوڈ سٹور پر کام کرتی رہی ہیں ۔
افضل برلاس، نیوجرسی سٹیٹ سے منتخب ہونیوالے پہلے پاکستانی امریکن مرد سٹیٹ اسمبلی مین ہیں ۔ وہ اٹھارہ سال کی عمر میں ریپبلکن پارٹی سے منسلک ہوئے ۔انہوں نے اسمبلی مین ڈاکلان ا شان لون کے ساتھ لیجس لیٹو ڈائریکٹر اور سٹیٹ سینیٹر کیون ا و ٹولے، سٹیٹ سینیٹر الیکٹ کرسٹین کوریڈو کے ساتھ چیف آف سٹاف کے طور پر خدمات انجام دیں، پارٹی سے مسلسل وابستگی اور ان کی خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں نیوجرسی سٹیٹ کی ”ایس سیکس کاؤنٹی “ کا چئیرمین بھی بنایا گیا ۔ وہ اس عہدے پر بارہ سال سے فائز ہیں ۔ اس دوران نیوجرسی سٹیٹ اسمبلی کے ڈسٹرکٹ 40سے ریپبلکن اسمبلی مین کیون رونی نے ریاٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تو ریپبلکن پارٹی کی جانب سے افضل برلاس کو اس نشست پر آگے لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔سات نومبر کو ہونیوالے الیکشن میں افضل برلاس ، کیون رونی کی خالی کی جانیوالی نشست پر اسمبلی میں منتخب ہو گئے ہیں ۔
افضل برلاس کا اسمبلی ڈسٹرکٹ ، نیوجرسی کی تین اہم برگن ، ایس سیکس اور پے سیک کاؤنٹی پر مشتمل ہے ۔ ان کے حلقہ نیابت میں تقریباً دس فیصد مسلم کمیونٹی کے ارکان ہیں جو کہ بیشتر عرب امریکن ہیں ۔
افضل برلاس کا کہنا ہے کہ نیوجرسی سٹیٹ اسمبلی میں وہ ریاست میں رہائش کو افورڈ ایبل بنانے ، ٹیکسوں میں کٹوتی ، تعلیمی نظام میں بہتری اور میتھ (حساب) میں بچوں کی زیادہ سے زیادہ دلچپسی جیسے اہم امور کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
افضل برلاس شادی شدہ ہین، ان کی ایک بیٹی نائلہ ، عمر پانچ سال اور بیٹا کامران ، عمر تین سال ، ہے ۔نیوجرسی سٹیٹ میں اسمبلی مین کے عہدے کی معیاد دو سال ہوتی ہے ۔
Al Barlas, Afzal Barlas, Urdu News New Jersey