اوورسیز پاکستانیزپاکستان

پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتا ز سماجی و سیاسی شخصیت اکرم مرزا انتقال کر گئے

اکرم مرزاکینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود آخری دم تک شوکت خانم کینسر ہسپتال کےلئے عطیات دیتے رہے ، حمزہ مسجد لانگ آئی لینڈ کے بانی تھے

نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی ، سیاسی و کاروباری شخصیت اکرم مرزا نیویارک میں انتقال کر گئے ۔ اکرم مرزا گذشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا اور زیر علاج تھے ۔ منگل اور بدھ کی درمیان شب وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

اکرم مرزا ، لانگ آئی لینڈ ، نیویارک میں قائم محمد ی مسجد کے بانی تھے اور امریکہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر رہے۔ اکرم مرزا کا شمار ،امریکہ میںشوکت خانم کینسر ہسپتال کے لئے عطیات دینے اور جمع کرنے والی اہم صاحب حیثیت و مخیر شخصیات میں ہوتا تھا۔

وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود آخری دم تک شوکت خانم کینسر ہسپتال اور کینسر کے مریضوں کے لئے عطیات دیتے رہے اور فنڈ ریزنگ میں بھی متحرک کردار ادا کرتے رہے ۔امریکہ میں اکرم مرزا کا شمار ، تحریک انصا ف اور شوکت خانم کے روح رواں عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی نے اکرم مرزا کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔ کمیونٹی قائدین کا کہنا ہے کہ اکرم مرزا کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلاءمدتوں پورا نہیں ہوگا۔

Akram Mirza,

 

Akram Mirza passes away

 

Related Articles

Back to top button