اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی بروکلین شہریار علی کی شادی
چوہدری اکرم آف رحمانیہ کے صاحبزادے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی شہریار علی کی شادی کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت پروفیسرڈاکٹرنوید غنی کی صاحبزاد ی ڈاکٹرحنا غنی سے انجام پائی
نیویارک اور لاہور میں منعقدہ شادی کی تقریبات میں سپریم کورٹ نیویارک کے جسٹس ایسپیزیٹو ، ڈپٹی کمشنر ناسا ،ارکان اسمبلی پاکستان، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سمیت اہم شخصیات کی شرکت
نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری اکرم آف رحمانیہ کے صاحبزادے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی بروکلین (نیویارک) شہریار علی کی شادی کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت پروفیسرڈاکٹرنوید غنی کی صاحبزادی ڈاکٹر حنا غنی سے انجام پائی ۔شادی کی پروقار اور عالی شان تقریبات لاہور اور نیویارک میں انجام پائیں ۔ شہریار علی کی بارات خصوصی طور پر نیویارک سے لاہور گئی جہاں شادی کی تقریب دھوم دھام اور پروقار انداز میں انجام پائی ۔
شہریار علی کی دعوت ولیمہ کا اہتمام لانگ آئی لینڈ (نیویارک ) میں نہایت ہی پروقار اور خوبصورت انداز میں کیا گیا ۔چوہدری اکرم آف رحمانیہ نے اپنی اہلیہ اور صاحبزادے چوہدری حمزہ اکرم کے ہمراہ مہمانوں کوخوش آمدید کہا اور تقریب میں شرکت پر ان کا شکرئیہ ادا کیا ۔تقریب میں سپریم کورٹ نیویارک کے جسٹس جوزف ایسپیزیٹو ،ڈپٹی کمشنر ٹاو¿ن آف ہیمپسٹیڈ لانگ آئی لینڈ جان نویولو،کاو¿نٹی لیجسلیٹو تھامس میکویٹ ، بلڈنگ انسپکٹر ٹاو¿ن آف ہیمپسٹیڈانتھونی زرکون، بلڈنگ انسپکٹر ٹاو¿ن آف پیمپسٹیڈ کارمن سیلوٹ ، پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر سیداعجاز مظہر،امیگریشن اٹارنی چھتری ، ڈاکٹر فزانہ عزیز ، ڈاکٹر منگلہ ارون، ڈاکٹر آصف نور بھٹی ، ڈاکٹرزاہد فاروق ، سپروائزر ڈسٹرکٹ اٹارنی بروکلین ، پیٹرگارسیا ،دولہا کے قریبی عزیز و اقارب چوہدری حمزہ اکرم ، چوہدری محمد عارف (کینیڈا) ، چوہدری عرفان گجر(کینیڈا) ، چوہدری بابر حمید، چوہدری اویس احمد (برطانیہ)، چوہدری مظہر الحق، اورکمیونٹی کی ممتاز شخصیات حمید مغل (پنجاب آٹوز)،اعجاز چیمہ ، محمد نواز ،چوہدری عامر اقبال ، عارف مہر، ملک افتخار جانی ، چوہدری ریاض آف امراء، چوہدری اختر باہووال ،ضمیر احمد چوہدری ، عدیل گوندل،حفیظ اللہ ، اعجاز احمد، چوہدری ذوالفقار چاند، مرزا محمد صفدر، مرزا محمد عدیل صفدر، چوہدری عثمان بھٹہ ، چوہدری جاوید بھٹہ ، چوہدری محمد عارف(کینیڈا)، جاوید چوہدری ، چوہدری فاروق آف ادووال ، چوہدری ناصر خان آف ادووال ، چوہدری قربان، ارشد خان ، محمد سرور (ایم ایس آرکنسٹرکشن )، اعجاز احمد (پاکستان قونصلیٹ ) ، سینئر صحافی مجیب لودھی ،نصر اللہ بھٹی ،رفاقت اللہ بھٹی کے علاوہ بڑی تعداد میں اٹارنیز ، ڈاکٹرزاور کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
تقریب میں شادی کے انتظامات میں معروف ویڈنگ پلانر خدیجہ بھٹہ اور انکی ٹیم نے بھی خصوصی کردار ادا کیا ۔تقریب میںشریک مہمانوں نے چوہدری اکرم ،ان کی اہلیہ اور دولہا شہریار علی اور دولہن کو مبارکباد دی اور ان کی ازدواجی زندگی کے لئے اپنی نیک اور پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا ۔تقریب میں مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی اوران کی تفنن طبع کے لئے ڈی جی اور میوزیکل گروپ کی جانب سے نان سٹاپ انٹرٹینمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔
شہریار علی کی فلیٹیز ہوٹل لاہور میں منعقدہ بارات کی تقریب میں جسٹس لاہور ہائیکورٹ چوہدری فاروق حیدر، امجد علی خان (رکن قومی اسمبلی، میانوالی)، سول جج منڈی بہاو¿ الدین چوہدری قیصر شہزاد، چوہدری جاوید انور گجر، ڈائریکٹرنیشنل اسمبلی تنویر ملک، رکن پنجاب اسمبلی جاسم شریف، رکن پنجاب اسمبلی جاوید صدیقی ، رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم ، چوہدری قمر الزمان ، سابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران رسول ، سابق سیکرٹری معدنیات خان مقبول احمد خان ، بریگیڈئیر امیر حمزہ (ڈی جی سیکورٹی ڈی ایچ اے لاہور)، کرنل (ر)مجاہد(ڈائریکٹر ڈی ایچ اے لاہور )، چوہدری عدیل ارشد گجر(نائب صدر مسلم لیگ (ق) ،گجرات)،سید عدیل شاہ ،چوہدری عمران الحق، انسپکٹر لاہور پولیس چوہدری محمد ارشد گجر سمیت چوہدری اکرم کے قریبی عزیز واقارب اور دوست احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
چوہدری اکرم آف رحمانیہ نے تمام مہمانوں کا شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں شریک ہوکر ان کی عزت افزائی فرمائی ۔