" "
اوورسیز پاکستانیزخبریں

اعتزاز احسن جمہوریت کے نام پر کالا دھبہ ہے، میاں فیاض

اعتزاز احسن کا کردار شروع دن سے ہی مشکوک رہا، اپنے کالے منہ سے خود ہی پردہ اٹھا دیا ہے، رہنما مسلم لیگ امریکہ

نیویارک (پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سینئر نائب صدر میاں فیاض نے پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن کے میاں نواز شریف سے متعلق حالیہ بیانات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری اعتزاز احسن جمہوریت اور قانون کے نام پر ایک کالا دھبہ ہے۔ اپنے بیان میں میاں فیاض نے کہا کہ پاکستان کی حالیہ بالخصوص دو دہائیوں کی تاریخ میں ملک میں جمہوریت کی بالا دستی اور قانون و آئین کی حکمرانی کے لئے میاں نواز شریف نے جو خدمات انجام دیں ، قربانیاں دیں ، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔اعتزاز احسن کو تکلیف اسی بات کی ہے کہ پاکستان جمہوریت کی بالادستی اور قانون و آئین کی حکمرانی کی طرف کیوں گامزن ہو رہا ہے۔

میاں فیاض نے کیا کہ وزیر داخلہ سے لے کر عدلیہ بحالی تحریک تک اور عمران خان کی شخصی فسطائیت اور آمریت مسلط کرنے کی کوشش تک ، چوہدری اعتزاز احسن کا کردار ہمیشہ مشکوک رہا۔ وہ میاں نواز شریف جیسے عظیم لیڈر کے خلاف باتیں کرکے ، اپنی اہمیت بنانا چاہتے ہیں لیکن اب ان کی حیثیت ایک کونسلر لیول کی بھی نہیں ۔اعتزاز احسن میں ہمت ہے تو گجرات میں مسلم لیگ (ن) کے خلاف الیکشن لڑکر دیکھ لیں ۔ انہیں یاد رکھنا چاہئیے کہ وہ وہی اعتزاز احسن ہیں کہ جو میاں نواز شریف سے اپنے اور اپنی بیوی کے لئے ایم این اے کے ٹکٹ کی بھیک مانگتے تھے ۔

میاں فیاض نے کہا کہ اوورسیز میں بسنے والے جمہوریت پسند پاکستانی اعتزاز احسن کے آمریت کو دعوت دینے اور جمہوریت کے خلاف کردار کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

 

Pakistan Muslim League (N) USA Senior Vice President Mian Fayyaz expressed a strong reaction to the recent statements of PPP leader Chaudhry Aitzaz Ahsan regarding Mian Nawaz Sharif and said that Chaudhry Aitzaz Ahsan is a black sheep in the name of democracy and law. There is a stain. In his statement, Mian Fayyaz said that in the recent history of Pakistan, especially two decades, there is no example of the services and sacrifices Mian Nawaz Sharif has rendered for the supremacy of democracy and the rule of law and constitution in the country. Aitzaz Ahsan is concerned about why Pakistan is moving towards the supremacy of democracy and the rule of law and constitution.

Related Articles

Back to top button