پاکستانی امریکن عائشہ یعقوب جارجیا اسمبلی کے پرائمری الیکشن میں کامیاب
عائشہ یعقوب اگر 24جون کو ہونیوالے جنرل الیکشن میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو وہ امریکہ میں ریاستی ایوان نمائندگان میں منتخب ہونیوالی پہلی پاکستانی امریکن امیگرنٹ ہونگی
نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی ریاست جارجیا میں جمعہ کو ڈیموکریٹک پارٹی کے سٹیٹ ایوان نمائندگان کے پرائمری الیکشن میں ایک پاکستانی امیگرنٹ کی بیٹی اور پاکستانی نژاد امریکی مسلم خاتون عائشہ فاروقی نے ڈرامائی انداز میں الیکشن جیت لیا ۔ انہوں نے 71.16فیصد ووٹ لیکر ڈیموکریٹک پارٹی میں اپنے مدمقابل وائین سلیئر کو شکست دی ۔عائشہ یعقوب ڈسٹرکٹ 97میں جنرل الیکشن میں اب ریپبلکن پارٹی کا مقابلہ کریں گی
عائشہ یعقوب امیگرنٹس کے حقوق کی ایڈوکیٹ ہیں اور وہ امیگرنٹس اور دیگر کمیونٹیز کے شہری آزادیوں کے حقوق کی سرگرم رہنما کے طور پر جانی جاتی ہیں ۔وہ چھ سال کی عمر میں جارجیا منتقل ہوئیں ۔جرنلزم اور پبلک ایڈمنسٹریشن میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ۔گریجویٹ سکول میں حصول تعلیم کے دوران انہوں نے جارجیا مسلم ووٹرز پراجیکٹ کے نام سے اپنی تنظیم قائم کی جس کا مقصد امریکی الیکشن میں مسلم ووٹرز کی شرکت کو یقینی بنانا تھا۔
عائشہ یعقوب اگر 24جون کو ہونیوالے جنرل الیکشن میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو وہ امریکہ میں ریاستی ایوان نمائندگان میں منتخب ہونیوالی پہلی پاکستانی امریکن امیگرنٹ ہونگی