پاکستان

وفاقی وزیر احسن اقبال کا چوہدری تنویر سے چھوٹے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی

احسن اقبال جو کہ ان دنوں ، نیویارک کے دورے پر ہیں، چوہدری تنویر کی رہائشگاہ پر گئے ۔ ان سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی

 نیویارک (اردو نیوز ) وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری تنویر سے ان کے چھوٹے بھائی کیپٹن (ر) چوہدری قدیر کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

احسن اقبال جو کہ ان دنوں ، نیویارک کے دورے پر ہیں، چوہدری تنویر کی رہائشگاہ پر گئے ۔ ان سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے مقامی قائدین اور ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔احسن اقبال اور دیگرشرکاءنے چوہدری تنویر سے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور انکے درجاتبلند فرمائیں ۔

چوہدری تنویر نے وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت لیگی و کمیونٹی قائدین کا شکرئیہ ادا کیا کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے اور انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ ان کے مرحوم بھائی کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں ۔

یہ بھی پڑھیں ۔۔ چوہدری تنویر کے چھوٹے بھائی کےلئے مسجد نور میں فاتحہ خوانی و دعا

اردو نیوز یو ایس اے

Chaudhry Tanveer, Ahsan Iqbal, Urdu News US

Related Articles

Back to top button