اوورسیز پاکستانیز

احسن اقبال کی صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں،حملہ قابل مذمت ہے، مسلم لیگ (ن) نیویارک اور یو ایس اے

 

نیویارک (پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار اور نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان نے ناروال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر ہونیوالے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ کہ احسن اقبال اس حملے میں محفوظ رہے ۔
روحیل ڈار اور احمد جان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے تمام عہدیداران اور ارکان اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مجرم کو قرار واقعی سزا دے ۔ پاکستان میں جو بھی شخص قانون کو ہاتھ میں لیتا ہے ، وہ ایک مجرم ہے ۔ ہر ایسے شخص کو سزا دے کر سب کےلئے ایک پیغام دینا چاہئیے کہ جو بھی قانون کو ہاتھ میں لے گا، قانون حرکت میں آئیگا اور اس کا اطلاق ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا گو ہیں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں ۔
احمد جان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو طاقت اور مجرمانہ حملوں کے ہتھکنڈوں سے روکا نہیں جا سکتا۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں انشاءاللہ پاکستانی عوام الیکشن میں حق او ر سچ کی فتح کو یقینی بنائیں گے ۔پاکستان میں اس وقت صرف اور صرف مسلم لیگ (ن) حق و سچ پر کھڑی ہے ۔

احسن اقبال مسلم لیگ (ن) کے میاں فیاض اورروحیل ڈار کے ساتھ (فائل فوٹو)

احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، میاں فیاض

نیویارک (پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سینئر نائب صدر میاں فیاض نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر ہونیوالے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دن دیہاڑے ہونیوالے یہ حملہ دہشت گردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کی وجہ سے انتہائی اقدام اٹھانے والوں کو نشان عبرت بنانا چاہئیے ۔اپنے بیان میں میاں فیاض نے مزید کہا کہ احسن اقبال ایک شریف النفس ،وضع دار اور نفیس سیاسی رہنما ہیں ، وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے احسن اقبال کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں ۔میاں فیاض نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو کوئی طاقت نہ سیاسی طور پر روک سکتی ہے اور نہ ہی بزدلانہ حملوں سے روک سکتی ہے ۔

Related Articles

Back to top button