اوورسیز پاکستانیز

خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے خاتمے کا فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے ، احمد نواز واہلہ

سوئٹزرلینڈ (اردو نیوز ) پاکستانی سوئس معروف سماجی شخصیت اور سوئٹزر لینڈ میں پاکستان کے اعزاز ی قونصل جنرل احمد نواز واہلہ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کو سپریم کورٹ کی جانب سے ان کی تاحیات نا اہلی کے خاتمے کا فیصلہ ختم کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔احمد نواز واہلہ نے خواجہ آصف کو فون کرکے اپنی اور اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ، خواجہ آصف کی ہی نہیں بلکہ حق و سچ کی بھی فتح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب اس فیصلے سے منفی سیاست کے تابوت میں بھی ایک کیل ٹھونکی گئی ہے جس کو پاکستانی عوام نے گذشتہ الیکشن میں مسترد کیا تھا اور انشاءاللہ ا س سال ہونیوالے الیکشن میں بھی اس منفی سیاست کو مسترد کریں گے
احمد نواز واہلہ نے کہا کہ خواجہ محمد آصف نے وفاقی وزیر خارجہ کی حیثیت سے جس بہادری اور جراتمندی سے دنیا کے سامنے پاکستان کا کیس ہر فورم پر باوقار انداز میں پیش کیا ،اس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے ۔ ان کے اس کردار سے پاکستان دشمنوں کی نیندیں حرام تھیں لیکن افسوس کہ اس کردار کو روکنے کے لئے ہمارے ہی اندر سے کالی بھیڑوں نے ٹانگیں کھینچنے کا افسوسناک کردار ادا کیا ۔
احمد نواز واہلہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے بعد25جولائی کو عوام کی عدالت میں بھی خواجہ آصف سرخرو ہونگے ۔ اوورسیز میں بسنے والے جمہوریت پاکستان اور محب وطن پاکستانیوں کی ہر قسم کی سپورٹ اور تائید ان کے ساتھ ہے ۔
دریں اثناء پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیات اعجاز احمد شاہد ، چوہدری محمد رزاق، شمس بھٹی ،سوئٹزرلینڈ زاہد عقیل مغل ایڈوکیٹ ،اشرف گھمن ، خالد باجوہ،ارسلان احمد اور ملک اشتیاق نے بھی خواجہ محمد آصف اور احمد نواز واہلہ کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خواجہ محمد آصف سیالکوٹ کے عوام کے حقیقی نمائندے ہیں ۔سیالکوٹ کے عوام ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے ۔

 

Related Articles

Back to top button