پاکستاناوورسیز پاکستانیز

سوئٹزرلینڈ میں اعزازی سفیر احمد نواز واہلہ کی وزیر اعظم انوار کاکڑسے خصوصی ملاقات

اعزازی سفیر احمد نواز واہلہ نے نگران وزیر اعظم کو پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے مابین ٹورازم اور سپورٹس پر لئے گئے اقدامات پر مکمل بریفنگ دی

وزیر اعظم کی احمد نواز واہلہ کوپاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے مابین تجارت کو فروغ دینے کیلئے کردار ادا کرنے پر زور، سیاحت کےلئے خدمات کو خراج تحسین

سوئٹزرلینڈ ( اردو نیوز ) سوئٹزر لینڈ میں مقیم پاکستان کے اعزازی سفیر براے ٹورازم اور سپورٹس احمد نواز واہلہ کی پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے خصوصی ملاقات۔ ملاقات میں باہمی امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اعزازی سفیر احمد نواز واہلہ نے نگران وزیر اعظم کو پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے مابین ٹورازم اور سپورٹس پر لئے گئے اقدامات پر مکمل بریفنگ دی۔

نگران وزیر اعظم نے احمد نواز واہلہ کی پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے مابین ٹورازم پر لئے گئے شاندار اقدامات پر خوب تعریف کی۔ نگران وزیر اعظم نے آپ سے پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے مابین تجارت کو فروغ دینے کیلئے کردار ادا کرنے کے لئے کہا۔

اعزازی سفیر احمد نواز واہلہ نے نگران وزیر اعظم کا ان پر بھرپور اعتمادکرنے پر شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

اہم ترین خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس اے پڑھتے رہیں
اہم ترین ویڈیوز کے لئے محسن ظہیر کے یوٹیب چینل کو سبسکرائب کریں
اہم ترین ویڈیوز کے لئےاردو نیوز یو ایس اے کے یوٹیب چینل کو سبسکرائب کریں

 

Related Articles

Back to top button