احمد جان کی خدمات کا اعتراف،کلرجی کونسل کے سالانہ عشائیہ میں کمیونٹی سروس ایوارڈ سے نواز ا گیا
ایوارڈ کلرجی کونسل آف 49پریسنٹ کے پروقار سالانہ عشائیہ کی تقریب میں پیش کیا گیا ، پولیس کمشنر جیمز او نیل ، نیویارک سٹیٹ اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز سمیت اعلیٰ پولیس و سول حکام کی خصوصی شرکت
عشائیہ میں پاکستانی کمیونٹی برونکس (نیویارک) کی ممتاز شخصیات راجہ ساجد، شبیر گل ، طاہر خان ،ملک خرم ، ظہیر احمدمہر، طاہر سندھو،یاسین بھٹی ،محمود احمداور عدیل گوندل سمیت دیگر کی شرکت
تقریب میں پولیس کمشنر جیمز او نیل، کونسل ممبر ونیسا گبسن،ڈسٹرکٹ اٹارنی برونکس ڈورسل کلارک ، ڈپٹی انسپکٹر تھامس الپس ، پولیس آفیسر ڈیو لیپور اور جینی ہنلی کو بھی ایوارڈز پیش کئے گئے
شیخ حمود ال صلوی نے آیات قرآنی کی تلاوت اور ترجمہ پیش کیا ، دیگر کمیونٹی کے مذہبی عمائدین کی بھی شرکت اور دعائیہ سروس، پاسٹر جے گڈنگ کا صدارتی خطبہ،پولیس کمشنر کا کلیدی خطاب
کلرجی کونسل کی جانب سے ملنے والا ایوارڈ میرے لئے اعزاز ہے، کلرجی کونسل کا حصہ ہوتے ہوئے کمیونٹی اور پولیس کے باہمی روابط کے فروغ میں اپنا کردارادا کرتے رہیں گے ، احمد جان کا خطاب
نیویارک (اردو نیوز ) کلرجی کونسل آف 49پریسنٹ کے تیسرے سالانہ عشائیہ کی پروقار اور عالیشان تقریب میجسٹو کیٹرنگ ہال ، برونکس میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیت اور کونسل کے رکن احمد جان کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر خصوصی کمیونٹی سروس ایوارڈ سے نواز ا گیا ۔ یہ ایوارڈ جس پروقار تقریب میں انہیں پیش کیا گیا، اس میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر جیمز او نیل ، نیویارک سٹیٹ کی اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز، ڈسٹرکٹ اٹارنی برونکس ڈورسل کلارک ، کونسل مین مارک جونائی ، آئرین ایسٹریڈا، ڈپٹی انسپکٹر تھامس الپس ، 49پریسنٹ کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن اینڈریو ناٹو اور ڈیٹیکٹو جے سٹورڈیونٹ،پولیس آفیسر ڈیو لیپور، شیخ حمود ال صلوی ،ریورنڈ ڈیوڈ ہرنی کوئیسٹ،اپاسٹل الیگزینڈر گرے ،لاٹاشا جورڈن، ریبائے کیتھ عالیجاہ کے علاوہ پولیس آفیسرز ، سول حکا م اور مختلف کمیونٹیز کی اہم شخصیات بڑی تعداد میں شریک ہوئیں ۔پاکستانی کمیونٹی برونکس (نیویارک) کی ممتاز شخصیات راجہ ساجد، شبیر گل ، طاہر خان ،ملک خرم ، ظہیر احمدمہر، طاہر سندھو،یاسین بھٹی ،محمود احمداور عدیل گوندل بھی تقریب میں شریک ہوئیں ۔
تقریب میں مس اینجے لوئیک نے امریکہ کا قومی ترانہ پڑھا جبکہ مسلم امریکن کمیونٹی کی ممتاز دینی شخصیت شیخ حمود ال صلوی نے آیات قرآنی کی تلاوت اور ترجمہ پیش کیا ، دیگر کمیونٹی کے مذہبی عمائدین کی بھی شرکت اور دعائیہ سروس کی ۔ عشائیہ کی چئیرپرسن آئرین ایسٹریڈا نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پولیس کمشنر سمیت تمام مہمانوں کی شرکت پر ان کا شکرئیہ ادا کیا ۔کلرجی کونسل کی مشن سٹیٹمنٹ ریبائے کیتھ عالیجاہ نے پڑھی ۔پاسٹر جے گڈنگ نے صدارتی خطبہ دیا اور پولیس کمشنر جیمز او نیل کا تعارف کروایا۔تقریب میں پولیس کمشنر جیمز او نیل، کونسل ممبر ونیسا گبسن،ڈسٹرکٹ اٹارنی برونکس ڈورسل کلارک ، سابقہ کمانڈنگ آفیسر 49پریسنٹ ،ڈپٹی انسپکٹر تھامس الپس ، پولیس آفیسر ڈیو لیپور اور جینی ہنلی کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈز پیش کئے گئے ۔ عشائیہ سے49پریسنٹ کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن اینڈریو ناٹو اور ڈیٹیکٹو جے سٹورڈیونٹ نے خصوصی خطاب کیا۔
تقریب میں احمد جان کو کلرجی کونسل اور پولیس حکام نے ملکر پروقار انداز میں ان کی کمیونٹی سروس کے اعتراف میں ایوارڈ پیش کیا ۔ احمد جان نے نہایت شکرئیہ ادا کرتے ہوئے ایوارڈ وصول کیا اور کہا کہ کلرجی کونسل کی جانب سے ملنے والا ایوارڈ میرے لئے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلرجی کونسل کا حصہ ہوتے ہوئے کمیونٹی اور پولیس کے باہمی روابط کے فروغ میں اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔
عشائیہ میں شریک پاکستانی کمیونٹی کے قائدین احمد جان، راجہ ساجد، شبیر گل ، طاہر خان ،ملک خرم ، ظہیر احمدمہر، طاہر سندھو،یاسین بھٹی ،محمود احمداور عدیل گوندل نے اعلیٰ پولیس و سول حکام سے ملاقاتیں کیں ۔ انہیں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات سمیت دیگر امور کے بارے میں آگاہ کیا ۔ پولیس کمشنر جیمز او نیل نے پورے ہال کا چکر لگایا، وہ ایک ایک میز پر گئے اور وہاں موجو د مہمانوں سے ملے ۔
احمد جان کے ساتھ ان کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے ۔ احمد جان نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے انہیں ایوارڈ وصول ہونے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی نہیں بلکہ پوری کمیونٹی کی خدمات کا عتراف ہے جس کی مجھے کلرجی کونسل میں نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا ۔